لوفیٹ پنیر کے 12 فوائد

2,282

ان دنوں لو فیٹ پنیر کے فوائد کے بارے میں کافی بات کی جاتی ہے ۔ دہی اور پنیر دونوں ہی دودھ سے تیار کیے جاتے ہیں لیکن دہی کی تیاری کے دوران اسکو پانی کے ساتھ ہی تیار کر لیا جاتا ہے ،جبکہ پنیر تیار کرنے کے لئے دودھ میں سے سارا پانی نکال لیا جاتا ہے۔ دودھ سے تیار ہونے کی وجہ اس میں پروٹین کی اچھی خاصی مقدار اسکو صحت کے لئے نہایت مفید بنا دیتی ہے ۔ ترقی پذیر ممالک نے پنیر کی مختلف اقسام تیار کر لی ہیں مثلا چکنائی، کم چکنائی اور بنا چکنائی کے پنیر۔ لوفیٹ پنیر کے کیا فوائد ہوتے ہیں آئیں جانتے ہیں ۔

لوفیٹ پنیر کے فوائد

1۔ مضبوط ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لئے لوفیٹ پنیر ایک بہترین غذا ہے۔
2۔ کیلشیم، پروٹین، میگنیشیم کی وافر مقدار اعصاب اور عضلات کو طاقتور بناتا ہے ۔
3۔ لوفیٹ پنیرپٹھوں اور جسم کے حساس جوڑوں کے لئے بہت ضروری غذا ہے۔
4۔ جسمانی کمزوری کو دور رکھ کے بڑھاپے کے عمل کو سست کرتا ہے۔
5۔ پنیر چاہے کم چکنائی والا ہی کیوں نہ ہو اس سے وزن بڑھانے میں مدد ملتی ہے اس لئے پنیر کو بچوں کی غذاؤں میں شامل کریں۔
6۔ عملے تخمیر سے تیار کردہ پنیر کینسر یا سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔
7۔ لوفیٹ پنیر کا آدھا چھٹانک روزانہ استعمال تولیدی و جنسی نظام کو طاقتور بناتا ہے۔
8۔ لوفیٹ پنیربلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتا ہے لیکن امراض قلب کے مریض اسکے استعمال سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ لازمی کریں۔
9۔ لوفیٹ پنیر کا استعمال جگر کو مضبوط بناتا ہے۔
10۔بچوں میں قد بڑھانے کے لئے اسکا استعمال کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
11۔دودھ سے دوری جسم کے دفاعی نظام کو کمزور کر دیتی ہے اسکو دودھ کے متبادل استعمال کر کے جسم دودھ کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
12۔ جگر کے مختلف امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...