لاہوری نمک کے10 طبی فوائد

4,846

لاہوری نمک عام نمک کے مقابلے میں پروسیسنگ کے کم مراحل سے گزرتاہے۔جسکے باعث اسمیں پوٹاشیم،کیلشیم،میگنیشیم اور دیگر غذائی اجزاء برقرار رہتے ہیں۔جو اشیاء کم پروسیسنگ سے گزریں وہ آپکی صحت کے لئے اچھی ہوتی ہیں۔لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ نمک کوئی سابھی ہو اعتدال میں ہی استعمال کریں۔

1۔نقصان دہ اثرات سے پاک

اگر اعتدال پسندی سے استعمال کیاجائے تو لاہوری نمک کے کوئی منفی ضمنی اثرات نہیں ہیں۔یہ پیٹ ،گردے اور دیگر اعضاء کو نقصان نہیں پہنچاتا۔جو پروسیڈ نمک پہنچاسکتاہے۔

2۔بلڈ پریشر

بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔یہ جلد میٹابولائزڈ ہوجاتاہے۔اگر آپ بغیر نمک کا کھانا پکا کر علیحدہ سے تھوڑا سا نمک شامل کرکے کھائیں تو زیادہ بہتر نتائج ملتے ہیں۔

3۔شوگر میں توازن

یہ خون میں شوگر کی سطح کو توازن میں رکھتاہے۔اسمیں موجود قدرتی اجزاء ذیابیطس کے کنٹرول میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

4۔ڈیٹوکس

یہ آپکے جسم کو ڈیٹوکسیفائی کرتاہے۔اور پی ایچ کی سطح کو توازن میں رکھ کر ڈیٹاکسیفیکیشن کو فروغ دیتاہے۔


مزید جانئے :آنکھوں کا انفیکشن،احتیاط اور علاج


5۔معدنیات

جسمانی ٖضروریات کے مطابق معدنی حیثیت کو برقرار رکھتاہے۔یہ ٹریس اور میکرو معدنیات پر مشتمل ہوتاہے۔جسم میں سوڈیم کی سطح کو توازن میں رکھتاہے۔

6۔عمل انہضام

لاہوری نمک کے استعمال سے نظام ہضم ٹھیک رہتاہے۔کھانا آسانی سے ہضم ہوکر آپکو معدہ کی مختلف بیماریوں سے بچاتاہے۔

7۔ہارمون میں توازن

پروسیڈ نمک کے استعمال سے ہارمون میں عدم توازن پیدا ہوسکتاہے۔لاہوری نمک قدرت سے قریب ہونے کے باعث ہارمون میں توازن برقرار رکھتاہے۔

8۔توانائی کی سطح میں اضافہ

موڈ اور توانائی کی سطح کو بڑھاتاہے۔اگر آپ پانی میں لیموں اور تھوڑا سانمک ملاکر پی لیں تو فوری طور پر آپکی انرجی بحال ہوتی ہے۔

9۔گردے اور جگر کے لئے مفید

قدرتی اور نقصان دہ اجزاء سے پاک ہونے کے باعث گردے اور جگر کے فعل کو بہتر بناتاہے۔گردوں کے نظام کو سپورٹ کرتاہے۔

10۔پٹھو ں کے درد سے نجات

پٹھوں اور پیروں کے درد سے نجات کے لئے لاہوری نمک بہت فائدہ دیتاہے۔پیروں کے درد کے لئے اگر آپ گرم پانی میں نمک حل کرکے اسمیں پاؤں ڈبوکر رکھیں تو درد ختم ہوجاتاہے۔


اس بارے میں جانئے :سردیوں میں گھٹنوں کے درد سے کیسے نجا ت پائیں؟


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...