سبز کیلوں کے 10انوکھے فوائد

3,729

کیلوں کا انتخاب کرتے وقت لوگوں کی اکثریت پیلے رنگ کے کیلوں کو ترجیح دیتی ہے ۔سبز رنگ کے کیلوں کو کچا سمجھا جاتا ہے۔ سبز رنگ کے کیلے ذائقے میں کسی حد تک پیلے رنگ کے کیلوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کے ہر کیلوں کے استعمال سے آپ لاتعداد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سبز رنگ کے کیلوں کا استعمال یورپی ممالک میںکھانا پکانے کے لئے بھی ہوتا ہے۔ آئیے سبزرنگ کے کیلوں کے فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں جسکو پڑھنے کے بعد آپ بھی انہیں کچا نہیں کھیں گے۔

1۔سبز رنگ کے کیلے کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے. یہ جسم سے اضافی چربی کا خاتمہ کر کے اسکی مزید افزائش سے بھی روکتا ہے ۔

2۔یہ جسم میں انسولین کو بہتر بناتا ہے ہے اس میں موجود وٹامن بی 6 خون میں شکر کی سطح کو ہموار رکھتا ہے ذیابیطس ٹائپ ٹو میں اسکا استعمال نہایت مفید ہے ۔

3۔اس میں موجود فائبر کی وافر مقدار خون میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے جن افراد کو ہائی کولیسٹرول جیسی پریشانی کا سامنا ہو ماہرین انہیں سبز کیلے کے استعمال کا مشوره دیتے ہیں ۔

4۔سبز کیلوں میں موجود پوٹاشیم دل کی صحت کے لئے نہایت مفید ہے یہ جسم میں خون کی روانی کو بہتر بنا کے دل کو مختلف امراض سے محفوظ رکھتا ہے ۔

5۔وٹامن بی 6 سے بھرپور سبز کیلے جسم میں ہیمگلوبین کی سطح کو بہتر بناتا ہے جس سے جسم میں خون کے سرخ خلیے کی نشونما کی بہتر افزائش
میں مدد ملتی ہے اور سرخ خلیات مجوئی صحت کو بہتر بناتے ہیں ۔

6۔سبز کیلے جسم میں میٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں یہ جسم میں موجود فیٹ کو انرجی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

7۔کڈنی کے کسی بھی مسائل کی صورت میں اسکا استعمال کسی نعمت سے کم نہیں اسکا استعمال جسم میں الیکٹرولائٹ بیلنس کو بہتر بناتا ہے جو کڈنی کی صحت کے لئے بے حد ضروری ہے ۔

8۔کسی بھی مہنگی ترین بیوٹی پروڈکٹ کو خریدنے سے پہلے سبز کیلوں کا استعمال کر کے دیکھیں اس میں موجود وٹامن اے اور اینٹی آکسائڈنٹ جلد کے کسی بھی مسائل سے چھٹکارا دلانے کا بہترین ذریع ہے ۔

9۔سبز کیلوں میں موجود پوٹاشیم ہڈیوں کی نشونما کے لئے بہترین ہے ان کوغذاؤں میں شامل کر کے ہڈیوں کو مضبوط کیا جا سکتا ہے ۔

10۔سبز کیلوں کا استعمال دماغی کشیدگی کو کم کرتا ہے اس میں موجود پروٹین خوشگوار ہارمونز فراہم کرتے ہیں جو دماغ کو پر سکون کر کے آپکو خوشگوار موڈ فراہم کرتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...