خوبانی کے 10صحت بخش فائدے

6,814

خوبانی سردپہاڑی علاقوں میں پیدا ہونے والا پھل ہے جو کہ ذائقے اور غذائیت سے بھر پور پھل ہے۔اس کو ذرد آلو بھی کہاجاتا ہے۔یہ پھل پوٹاشیم، فولاد، فائبر اور بیٹا کروٹین سے مالامال ہوتا ہے۔یہ پھل دو حالتوں میں پایا جاتا ہے خشک اور نرم (تازہ)، طبی ماہرین کے مطابق دونوں حالتوں میں اس کا استعمال صحت کے لئے نہایت مفید ہے ۔

مزید جانئے : موسم سرما کےسات پھل اور ان کے حیرت انگیز فوائد

خوبانی کے بہت سے ان گنت فوائد ہیں جن میں سے کچھ فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

خوبانی کےفوائد

۱۔نہار منہ سات سے پانچ دانے خوبانی کھا کے اوپر سے ایک گلاس لسی پی لیں نظام ہاضمہ کو بہتر بنا کے قبض کو دور کرتی ہے سینے میں ہونے والی جلن کو بھی کم کرتی ہے۔

۲۔خوبانی کے روزانہ استعمال سے خون کی روانی اور جوش خون کو فا ئدہ پہنچتا ہے-

۳۔نز لہ، زکام ، گلے کی خرا ش اورمنہ کی بد بو دور کرنے کے لیے روزانہ ۵ دانے خوبانی ہمراہ گرم پانی استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔

۴۔50 گرام خشک خوبانی سبز چائے کے ساتھ نہار منہ استعمال کریں پیٹ کے کیڑے صاف ہو جائیں گے۔

۵۔خوبانی میں شامل لائکوپین دل کے لیےنہایت مضر کولیسٹرول ایل ڈی ایل کی سطح کوکم کرکے شریانوں کو صاف رکھتا ہے۔

۶۔بھوک کی کمی یا معدے میں بوجھ کی صورت میں ایک پاؤں خوبانی دس گرام سونف کے ساتھ روزانہ استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔

۷۔ خون میں گرمائش اور پھوڑے پھنسیوں کی صورت میں سو گرم خوبانی، تیس گرام عناب تین سو ملی لیٹر پانی میں بھگو کے رات کو رکھ دیں صبح اچھی طرح مل کر چھان لیں تھوڑی سی مصری ملا کے نہار منہ استعمال کریں ۔
۸۔خوبانی کا رس کانوں میں ڈالنے سے بہرہ پن ختم ہو جاتا ہے. کان میں درد ہونے کی صورت میں بھی اس ٹوٹکے کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

۹۔پانچ عدد خوبانی اور پانچ عدد انجیر رات کو پانی میں بھگو دیں صبح پانی کے ساتھ ہی استعمال کریں بواسیر میں فائدہ پہنچاتی ہے۔

۱۰۔خوبانی کا استعمال جگر کی سختی کو دور کر تی ہے اورتیزابیت اور ڈکا ریں آنے سے روکتی ہے۔

مزید جانئے :لیچی کھائیں خود کوصحت کے7مسائل سے بچائیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...