اخروٹ کے۱۰ حیرت انگیز فوائد

30,086

اکثر لوگ غذائی احتیاط اور پابندیوں کی بناء پر اخروٹ کھانے سے احتیاط کرتے ہیں جبکہ اخروٹ غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ جسم میں ہونے والی کیمیائی عمل سے لے کر دل کی صحت تک کے لیے فوائد مند ہے۔ اخروٹ کے بے شمار فوائد ہیں جن کی بناء پر اسے اپنی غذا میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

۱۔ وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے:

وزن کو مناسب رکھنے کے لیے اخروٹ کو غذا میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اخروٹ کا روزانہ استعمال وزن بڑھنے یا موٹاپے سے بچاتا ہے ۔ ایک اونس اخروٹ میں ڈھائی گرام اومیگا تھری فیٹس ، ۴ گرام پروٹین اور ۲ گرام فائبر شامل ہے۔ یہ مقدار پیٹ بھرنے کے لیے کافی ہے۔ کم مقدار میں پیٹ کا بھر جانا وزن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اخروٹ میں زیادہ کیلوریز ہونے کے باوجود اسے وزن کم کرنے کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے۔

۲۔ نیند کو بڑھاتا ہے:

ہمارا جسم ایک مرکب میلاٹونن بناتا ہے۔ جو دماغ تک روشنی اور اندھیرے سے متعلق پیغامات پہنچاتا ہے جس سے انسان کے سونے اور اٹھنے کا نظام قائم ہوتا ہے ۔ اخروٹ میں بھی میلاٹونن موجودہوتا ہے اخروٹ کے استعمال سے خون میں میلاٹونن کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور نیند اچھی آتی ہے اس لئے پرسکون نیند کے لیے بھی اخروٹ کا استعمال مفید ہے۔

۳۔ بالوں کے لیے بہترین ہے:

اخروٹ میں بائیوٹن (وٹامن بی ۷) ہوتا ہے جو بالوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں ۔ اس لیے اخروٹ کا استعمال بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

۴۔ دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے:

غذائی پودوں اور میووں میں سب سے زیادہ اخروٹ میں اینٹی اوکسی ڈنٹ پایا جاتا ہے۔ جو جسم سے غیرضروری ریڈیکلز کو ختم کر کے دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ جسم میں خراب کولیسٹرول کو کم کر کے اچھا کولیسٹرول بڑھاتے ہیں۔ اپنے دل کو صحت مند بنانے کے لیے اخروٹ کو اپنے معمول میں شامل کیجئیے۔

۵۔ ذیابیطس سے بچاتا ہے:

تمام میووں میں ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ان میووں میں اخروٹ بھی شامل ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو ہفتے میں دو مرتبہ ۲۸ گرام اخروٹ کھاتی ہیں ان میں ذیابیطس کے امکانات ۲۵ فی صد کم ہوجاتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق مردوں کے لیے بھی اخروٹ کا استعمال یکساں مفید ہے۔

۶۔ جلد کو چمکدار بناتا ہے:

اخروٹ میں موجود وٹامن بی اور اینٹی اوکسیڈنٹ جلد کو جھائیوں سے بچاتے ہیں ۔ اگر آپ ادھیڑ عمر میں بھی جلد کو ترو تازہ رکھنا چاہتی ہیں تو اخروٹ کھائیں۔

۷۔ڈیمنشیاء کو دور رکھتا ہے:

روزانہ اخروٹ کھانے سے ڈیمنشیاء سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ اخروٹ میں وٹامن ای کی موجودگی نقصان دہ ریڈیکل کو ختم کرتی ہے جو ڈیمنشیاء کا باعث بنتے ہیں۔

۸۔ عمر دراز کرتا ہے:

ایک مٹھی اخروٹ ہفتے میں تین مرتبہ کھانے سے زندگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اخروٹ کینسر سے ہونے والی اموات میں ۴۰ فیصد جبکہ دل کے عارضے سے ہونے والی اموات کو ۵۵ فیصد تک کم کرتا ہے۔
دوسری بیماریوں سے ہونے والی اموات کو دوسرے میوے ۳۹ فیصد کم کرتے ہیں جبکہ اخروٹ ۴۵ فیصد کم کرتا ہے۔

۹۔ حاملہ خواتین کے لیے بہترین ہے:

ایسی حاملہ خواتین جو اخروٹ کو اپنی غذا میں شامل کرتی ہیں ان کے بچوں میں غذا سے ہونے والی الرجی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اگر حاملہ خواتین کی غذا میں خاص قسم کا فیٹی ایسڈ (جو اخروٹ میں موجود ہے) شامل ہو توان کے بچوں کا نظام ہضم الگ انداز سے بڑھتا ہے اور اس میں موجود مدا فعتی خلیے بیکٹیریا کا زیادہ بہتر انداز سے مقابلہ کر کے بچے کو غذائی الرجی سے بچاتے ہیں۔

۱۰۔ ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے:

جو لوگ ذہنی دباؤ سے پریشان ہیں وہ اخروٹ کھانا شروع کردیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر غذا میں اخروٹ اور اخروٹ کا تیل شامل کر لیا جائے تو یہ بلڈ پریشراور اسکی وجہ سے ہونے والے ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے۔ اخروٹ میں موجود فائبر، اینٹی اوکسی ڈنٹ ، فیٹی ایسڈ وہ تمام چیزیں ہیں جو ذہنی دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

مزید جانئے : کھانے پینے کی چیزوں سے کریں چھائیوں کاعلاج


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...