دل ٹوٹنا جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے: تحقیق

199

نئی تحقیق کہتی ہے کہ شوہر یا بیوی میں سے کسی ایک کی موت دوسرے کے لیے جان کا خطرہ بن سکتی ہے ۔ ریسرچ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ دل ٹوٹنا یا گہرا صدمہ (جیسے زندگی کے ساتھی کا چل بسنا) پہنچنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے ۔ خصوصاًساٹھ سال سے کم عمر پارٹنرز کے لیے یہ دکھ جھیلنا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے ۔ شریک حیات کے گزرنے کے بعد ابتدائی 8سے 14دن غمزدہ ساتھی کے لیے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں ۔موت کے ایک سال بعد یہ خطرہ کسی بھی نارمل انسان جتنا ہی رہ جاتا ہے ۔ تحقیق اس سوال کا جواب جاننے کے لیے کی گئی تھی کہ عموماً شریک حیات کی موت کے بعد غمزدہ شوہر یا بیوی کے جلدی چل بسنے کی وجہ کیا ہے ؟ ڈننمارک میں ہونے والی اس تحقیق کے لیے 1995سے2014تک کی آبادی کے اعداد و شمار اکھٹا کیئے گئے تھے ۔ شوہر یا بیوی کا گزر جانا زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ تصور کیا جاتا ہے ۔ اس کے نتیجے میں ڈپریشن، بھوک اور نیند میں کمی اور دیگر صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...