موسم میں تبدیلی کی وجہ سے گلا خراب اور نزلہ پھیلنے لگا

270

کراچی میں موسم کی تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا، رات میں خنکی اوردن میں گرمی ہورہی ہے جس کی وجہ سے دن میں ٹھنڈا پانی اورکولڈ ڈرنکس پینے سے گلے خراب اور نزلے کی وبا ء پھیل رہی ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ رات کو ایئرکنڈیشن کا استعمال کرنے سے نزلہ اور زکام ہورہاہے۔نزلے زکام، گلے خراب ہونے کی صورت میں ازخود ادویات کا استعمال مضرصحت ہوسکتا ہے۔فلو کا وائرس لاحق ہونے کی صورت میں چھوٹے بچوں سے دور رہاجائے اوراینٹی بائیٹک دوا صرف مستند ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کی جائے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ بچوں کو بھی ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے مکمل پرہیزکرائیں، اسکول جانے والے بچوں کو رات میں پوری آستین والے کپڑے پہنائیں جبکہ نوزائیدہ بچوں کو اس موسم میں بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرین نے کہاہے کہ خشک موسم میں گرم مشروبات چائے،کافی بہتر ہوتی ہیں جبکہ پھلوں کااستعمال انتہائی مفید ہوتا ہے ۔ماہرین نے کہاہے کہ یہ موسم سبزیوں کے استعمال کا بہترین موسم ہوتا ہے، سرد موسم کی سبزیوں کے استعمال سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ حاملہ خواتین اس موسم میں بہت زیادہ احتیاط کریں اور اپنی خوراک میں سبزیوں ، مچھلی،انڈوں کا استعمال رکھیں اور ٹھنڈے مشروبات ہرگزاستعمال نہ کریں بصورت دیگر نوزائیدہ متاثر ہوسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...