محکمہ صحت کے افسران کلورین کی مقدار کو ما نیٹر کریں ،ڈپٹی کمشنر

203

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ ندیم الرحمان میمن نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع کے تمام واٹر سپلائی تالابوں میں کلورین کی مقدار کو مانیٹر کریں اور پبلک مکامات پر فراہم کی جائیں تاکہ نگلیریا اور پانی سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں سے بچا جا سکے۔
انہوں نے محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کے افسران کو سخت ہدایت کی کہ وہ نگلیریا اور دیگر پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤکیلئے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام واٹر سپلائی تالاب سے پانی کے سیمپل لے کر اس میں کلورین کی مقدار کو چیک کریں ۔انھوں نے مزید ہدایت دی کہ وہ کلورین کی ٹیبلیٹ کو پانی کے تالابوں میں شامل کریں تاکہ نگلیریا و دیگر پانی کی بیماریوں سے بچا جا سکے۔واضح رہے نگلیریا ایک ایسا جر ثومہ ہے جو ناک کے ذریعے انسانی دماغ کو متاثر کر کے جان لے لیتا ہے۔ماہرین طب کے مطابق نگلیریا سے بچاو کیلئے پانی میں کلورین کی مقدار کو پورا کیا جائے جبکہ پانی کو 100 ڈگری پر ابالنے سے بھی اس جرثومے کو با آسانی ختم کیا جا سکتا ہے۔ نگلیریا کا جرثومہ صاف پانی میں پرورش پاتا ہے اور ناک کے ذریعے انسانی دماغ کی جھلی کو متاثر کر تے ہو ئے دماغ کو کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے،جس سے موت واقع ہوجاتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نگلیریا سے بچاؤکیلئے پانی میں کلورین کی مقدار اعشاریہ 5 ہونا ضروری ہے۔ماہرین طب کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھروں میں موجود ٹینکوں کو سال میں کم سے کم دو بار صاف کیا جائے،کلورین کی گولیوں کا استعمال کیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...