پاکستان، انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 جولائی سے ہوگا

202

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 14 جولائی کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا. میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

۔ پاکستان ٹیم کی قیادت مصباح الحق جبکہ انگلش ٹیم کے کپتان الیسٹر کک کرینگے۔ پاکستان کے اسکواڈ میں مصباح الحق (کپتان)، یونس خان، اسد شفیق، اظہر علی، محمد حفیظ، سرفراز احمد، وہاب ریاض، یاسر شاہ، ذولفقار بابر، محمد عامر، شان مسعود، سمیع اسلم، محمد رضوان، راحت علی، عمران خان، افتخار احمد اور سہیل خان شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے ون ڈے ٹیم کی کپتانی اظہر علی اور ٹی ٹوئنٹی کی سرفراز احمد کرینگے۔

میٹا: لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 14 جولائی کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا. میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...