پنجاب میں سوائن فلو سے 12افراد جان کی بازی ہار گئے

0 163

پنجاب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 12 تک پہنچی گئی ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں روالپنڈی میں ہوئیں ہیں۔ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر امجدشہزاد کے مطابق صوبے میں سوائن فلو سے اب تک 11 افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ راولپنڈی میں 4، ملتان میں4 اور لاہور میں2 افراد سوائن فلو کا شکار ہوچکی ہیں مظفر گڑھ اور چکوال میں بھی سوائن فلو 2 مریضوں کی جان لے چکا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک سوائن فلو کے 36 کیسزسامنے آچکے ہیں، حالیہ بارش کے بعد سوائن فلو کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کی علامات عام نزلے، زکام کی سی ہوتی ہیں جن کا مریضوں کو علم نہیں ہوتا، لہٰذا احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے معالج سے مشورہ ضرور کرنا چاہئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...