کراچی : ضیاء الدین ہسپتال یونیورسٹی میں نوزائیدہ بچے اور انکی بیماریوں سے متعلق سیمینارکا انعقاد

951

ضیاء الدین ہسپتال یونیورسٹی میں نوزائیدہ بچے اور انکی بیماریوں سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشونما اور انکی صحت میں والدین کا بھی اہم کردار ہوتا ہے ۔ضیاء الدین ہسپتال یونیورسٹی میں نوزائیدہ بچے اور ان کی بیماریوں کے حوالے سے سیمینار کاانعقاد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوانہ ہاشمی کا کہناتھا کہ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی پیدائش کے وقت بہت سے بیماریاں ایسی ہیں جن کی تشخیص نہیں ہوپاتی ۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء الدین ہسپتال میں بچوں کی نگہداشت کیلئے اسپیشل یونٹ بنایا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر وقت موجود ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی صحت اور انکی نشو نما میں اپنا کردار ادا کریں۔ضیاء الدین اسپتال میں ہونے والے سیمینار میں پی ایم ڈی سی کے کریڈٹ آورز بھی کاؤنٹ کئے جائیں گے ۔سیمینار میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...