ہفتے میں تین بار ورزش سے ڈپریشن میں کمی ،تحقیق

167

سائنسدانوں کا کہناہے کہ پابندی سے کی جانے والی ورزش ڈپریشن کے ممکنہ مریضوں میں جسمانی اور ذہنی دونوں طرح کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے۔
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق فارغ اوقات میں تسلسل کے ساتھ کی جانے والی جسمانی ورزش ڈپریشن سے بچاؤ کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ بیس سے چالیس سال کی درمیانی عمر کے ایسے افراد ، جنہوں نے پہلے کبھی جسمانی ورزش نہ کی ہو ، جب پابندی سے ہر ہفتے تین بار جسمانی ورزش اور سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں تو ان میں ڈپریشن کی بیماری کے خطرات 16 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ڈپریشن دنیا بھر میں انسانوں کی کار کردگی میں نقص پیدا ہونے کا سب سے بڑا سبب ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...