کوئٹہ:کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی

244

کوئٹہ کے ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔
فاطمہ جناح ٹی بی اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔مریض محمد آصف کو گذشتہ روز تشو یشنا ک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جو جا نبر نہ ہو سکا۔مریض مری آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔عیدالاضحی کے بعد سے اب تک کانگو وائرس سے چار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔فاطمہ جناح اسپتال میں اس وقت بھی کانگو کے تین مریض زیر علاج ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...