قصور میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات افسوناک ہیں: یونیسف

302

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے قصور میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے واقعے کی تفصیلات کے لئے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

یونیسف کے ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر فلپ کوری نے ان واقعات کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ فلپ کوری کا کہنا تھا کہ بچوں کو جنسی زیادتی سے کس طرح بچانا ہے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا۔ یونیسف اس ضمن میں مقامی اور قومی سطح پر حکام کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی ہے کہ حکومت پاکستان جرم میں ملوث افراد کو کیفر کردارتک پہنچائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...