پرتگال پہلی مرتبہ یورو کپ کا چیمپئن بن گیا

173

پیرس: پرتگال نے میزبان ٹیم فرانس کو فائنل میچ میں 1۔0 شکست دے کر پہلی مرتبہ یورو کپ 2016 کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اتوار کو کھیلے گئے یورو کپ کے فائنل میچ میں پرتگال اور فرانس نے ایک دوسرے کے خلاف کئی حملے کیے لیکن مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

میچ کے اضافی وقت کے ایک سو نویں منٹ میں پرتگال نے گول کرکے فرانس پر برتری حاصل کرلی جوکہ کھیل کے آخری وقت تک برقرار رہی۔ اسطرح پرتگال میزبان فرانس کو شکست دے کر پہلی مرتبہ یورو کپ کا چیمپئن بن گیا۔

فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی اور پرتگال ٹیم کے کپتان رونالڈو میچ کے پہلے ہاف میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر کھیل سے باہر ہوگئے تھے۔ بہرحال پرتگال کے بقیہ کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو شاندار فتح دلائی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...