کراچی :پاکستان آ رمی کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم، ٹھنڈے پانی کی بوتلوں کی فراہمی جاری

306

پاکستان آ رمی کی جانب سے مختلف اسپتالوں میں گرمی سے بچنے کیلئے عوام کو پانی فراہم کیاجارہا ہے ۔
کراچی میں پڑنے والی شدید گرمی کی وجہ سے چھ دن میں ایک ہزار لوگ خالق حقیقی سے جاملے ۔ مرنے والے زیادہ تر افراد لولگنے ،جسم میں پانی کی کمی یاپھر تیزبخار کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔ سول اسپتال میں مریضوں کی مشکلات کو کم کرنے پاکستان آ رمی کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کیمپ لگایا گیا ہے۔ مریضو ں اور ان کے لواحقین کو ہزاروں کی تعداد میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ پانی کا استعمال کرکے گرمی کی شدت کو کم کرسکیں ۔ پاکستان آ رمی کے جوانوں کا کہنا ہے کہ جب تک کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ نہیں جاتا عوام کی مدد کرتے رہیں گے۔ پاکستان آرمی کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی عوام کیلئے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...