ہڈیوں کی بیماری آسٹیو پروسس بچپن میں شروع ہو سکتی ہے، طبی ماہرین

1,081

ہڈیوں کی بیماری آسٹیو پروسس بچپن میں شروع ہو سکتی ہے لیکن اس کے منفی اثرات ادھیڑ عمر میں نمایاں ہوتے ہیں اور یہ بیماری جان لیوا بھی ہو سکتی ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق ادھیڑ عمر میں آسیٹو پوروسس کی بیماری لاحق ہوجاتی ہے ، پاکستان میں یہ بیماری 25اور 50برس کی عمر کے اشخاص کو زیادہ تر اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔ عورتوں میں مردوں کے مقابلے میں اس بیماری کی شرح تین گناہ زیادہ ہے۔یہ مرض انسان کے جوڑوں کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے اس بیماری کی خاص علامات میں درد، تھکاوٹ، شدید کمزوری، چڑچڑاپن اور جوڑوں کے حرکات میں دشواری ، جوڑوں میں ورم، جوڑوں میں سختی ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس کا ٹھیک علاج نہ کیا جائے تو مریض کے جوڑ ہمیشہ کیلئے ناکارہ اور ناقص ہو جاتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...