سعودی عرب میں مرس وائرس سے ایک ہفتے میں 19اموات

117

سعودی عرب میں حج کے قریب آتے ہی مرس وائرس سے ہونے والی اموات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 19اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

سعود ی وزارت صحت کے مطابق سعودی عر ب میں 2012سے اب تک 502افرادمرس وائرس سے موت کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ مرس وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 1ہزار 1سو 71رپورٹ ہوئی ہے۔ انفیکشن میں اضافے کے باعث صحت کے حکام گزشتہ ہفتے ریاض میں ایک اہم ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کوبند کرنے پر مجبورہو گئے کیونکہ میڈیکل اسٹاف سمیت 46افراد مرس وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ اگلے ماہ سعودی عرب میں 2ملین سے زائد مسلمان حج کا فریضہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کریں گے جن کے مرس وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ موجود ہے۔مرس اونٹوں کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے جس کی علامات میں بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...