پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے شعبہ ایمر جنسی کے سامنے ٹریفک جام معمول بن گیا ،مریض شدید مشکلات کا شکار

260

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے شعبہ ایمر جنسی کے سامنے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال لانے لیجانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال ہے اورایمرجنسی کی صورت میں پشاور سمیت پورے صوبے سے مریض اسی اسپتال کا رخ کرتے ہیں لیکن ہسپتال کے اطراف پارکنگ کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث شعبہ ایمر جنسی کے سامنے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔اسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر چوبیس گھنٹے ایمبولنسز کی آمد و رفت رہتی ہے لیکن عین ایمر جنسی گیٹ کے سامنے بے ہنگم ٹریفک کے باعث ایمبولنس ڈرائیورز اورمریض شدید دشواری کا شکار رہتے ہیں ۔اسپتال آنے والے مریض، ان کے لواحقین اور ایمبومنس ڈرائیورزکا مطالبہ ہے کہ شعبہ ایمرجنسی میں داخلے کے لئے انھیں متبادل حل فراہم کیا جائے ۔اس سلسلے میں ایچ ٹی وی کی ٹیم نے جب بات کرنے کے لئے شعبہ ایمرجنسی کے ہیڈ اور ایڈمنسٹریشن ہیڈ سے رابطہ کیا گیا تو وہ اپنی سیٹ پر موجود نہیں تھے جس سے واضح ہوتا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی مشکلات حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...