کراچی: موسم کی تبدیلی ،ناک،کان اور گلے کی بیماریاں بڑھ گئیں

223

کراچی میں موسم کی تبدیلی کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں ،رات میں خنکی اوردن میں گرمی سے ناک،کان،گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے ،ماہرین طب کے مطابق کسی بھی بیماری میں ازخود دواؤں کا استعمال مضرصحت ہوسکتا ہے۔کراچی میں موسم کی تبدیلی اور بدپرہیزی سے گلے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق بچوں کو ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے مکمل پرہیزکرائیں، اسکول جانے والے بچوں کو رات میں مکمل آستین والے کپڑے پہنائیں ،نوزائیدہ بچوں کے لیے اس موسم میں بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ، ٹھنڈے موسم میں نمونیہ کا مرض شدت اختیارکرتا ہے جس سے سب سے زیادہ نوزائیدہ متاثر ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق خشک موسم میں گرم مشروبات چائے ،کافی بہتر ہوتی ہے جبکہ پھلوں کااستعمال انتہائی مفید ہوتا ہے۔ طبی ماہرین نے اس موسم میں سبزیوں کے استعمال پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سرد موسم کی سبزیوں کے استعمال سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق فلو وائرس اپنے وقت پر ہی ختم ہوتا ہے جو5 دن رہتا ہے ، ایسی صورت میں اینٹی بایوٹک دوا صرف مستند ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کی جانی چاہئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...