کراچی نیگلیریا کے نشانے پر

174

شہر قائدکو سپلائی پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل نہیں، واٹر بورڈ کا انکشاف-کراچی: کلورین کے بغیر پانی کی فراہمی سے مزید جانوں کے ضیا ع کاخدشہ-کراچی کے بیشتر علاقوں کو سپلائی کیے جانے والے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل نہیں ہے۔ اس بات کا انکشاف واٹر بورڈ اور محکمہ صحت کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے شہر بھر سے پانی کے نمونے حاصل کرکے ان کی جانچ کے بعد کیا گیا ۔ شہر کے مختلف ٹاؤنز سے حاصل کیے گئے 1050 نمونوں میں سے 414 نمونوں میں کلورین شامل نہیں ہے۔واٹربورڈ اور محکمہ صحت کی مشترکہ نگلیریا کمیٹی غیر فعال ہونے سے شہر میں نگلیریا وائرس کے شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ پانی کے ان نمونوں کے تجزیے کے دوران معلوم ہوا کہ بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن ،سائٹ، لیاری، بن قاسم ٹاؤن، صدر،گلشن اقبال، کورنگی، گڈاپ اور دیگر علاقوں سے حاصل کیے گئے پانی کے کئی نمونوں میں کلورین شامل نہیں ہے۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ شہر کو سپلائی کیے جانے والے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل نہ کی گئی تو صورتحال خراب ہوجائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...