۔کراچی:پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار سے نیگلیریا کی افزائش رک سکتی ہے،وزیر صحت سندھ

130

کراچی: عوام سوئمنگ پول میں نہانے سے گریز کریں، ڈاکٹر صغیر احمد
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہے کہ پا نی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار سے نیگلیریا کی افزائش کوروکاجا سکتا ہے۔
وزیر صحت نے واٹر بورڈ کے دفتر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس موسم میں سوئمنگ پولز میں نہانے سے پرہیز کریں۔انھوں نے محکمہ صحت اورواٹر بورڈ افسران کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں پانی کی مؤثر انداز میں سیمپلنگ کی جائے۔ڈاکٹر صغیر نے منتخب نمائندگانِ صوبائی اسمبلی پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں نیگلیریا سے بچاؤ کے کام کی نگرانی خود کریں۔واضح رہے کہ کراچی میں اب تک نیگلیریا سے 6اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...