کراچی میں نیگلریا سے بچاؤ کے عملی اقدامات نہیں کئے جارہے،صورتحال سنگین

299

کراچی میں نیگلریا سے بچاؤ کیلئے متعلقہ اداروں کی جانب سے عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے جبکہ صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز نیگلیریا سے دوہلاکتوں کے بعد اب بھی شہر کے سوئمنگ پولز کے خلاف کارروائی کا آغاز نہیں ہوا۔ محکمہ صحت اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے ایسے سوئمنگ پولز جن میں کلورین کی مقدار مناسب نہیں، انہیں بند کرنے کی ہدایت کے باوجود ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی، حالانکہ رواں سال اب تک 8افراد کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ کو حرکت میں آجانا چاہئے تھا، واٹر بورڈ کے ذخیرہ آب، پمپنگ اسٹیشنز پر کلورین کی مقدار کو سختی سے چیک نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی صحیح طریقے سے سمپلنگ ہو رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کا عملہ حسب منشا سمپلنگ کرتا ہے ۔محکمہ صحت بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا، واٹر بورڈ کی بجائے اسے خود پانی کے ٹیسٹ کرنے چاہئیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں اچھی شہرت کے ادارے پی سی ایس آئی آر یا معروف اسپتالوں میں پانی کے نمونوں کے ٹیسٹ کئے جائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...