کراچی :لیاری جنرل اسپتال، گائنی وارڈ میں 27 ڈاکٹرز کی ضرورت، صرف 6 تعینات

499

وزیر صحت سندھ جام مہتاب حسین ڈہر کی ہدایات کے باوجود سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال کوتاحال لیڈی ڈاکٹر ز فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث حاملہ خواتین کی پریشانی کم نہیں ہو سکی ہے۔ذرائع کے مطابق لیاری جنرل ہسپتال کے شعبہ گائنی کی 4ڈاکٹرز کا تقریباً3ماہ قبل تبادلہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد 3شفٹوں میں وارڈ کو صرف 6ڈاکٹرز چلا رہی ہیں۔ اسپتال میں روزانہ درجنوں حاملہ خواتین آتی ہیں جن کے معائنے کے لئے ڈاکٹرز ناکافی ہوتی ہیں۔ حاملہ خواتین کو بہت انتظار کرنا پڑ تا ہے جس پر عموماً ان کی حالت غیر ہو جاتی ہے اور وہ نجی یا دیگر سرکاری اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔وارڈ میں 27ڈاکٹرز کی ضرورت ہے لیکن محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ہسپتال کو ڈاکٹر فراہم نہیں کیے جارہے۔اس سلسلے میں وزیر صحت سندھ نے 5نومبر کونوٹس لیا تھا اور سیکریٹر ی صحت سندھ کو ہدایت بھی جاری کی تھیں لیکن ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال لیڈی ڈاکٹرز کو تعینات نہیں کیا جاسکا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...