کراچی میں نگلیریا ، ای ڈی او ہیلتھ سندھ کا ایم ڈی واٹر بورڈ کو خط

184

محکمہ صحت سندھ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو خط لکھ کر نگلیریا کے خلاف جامع حکمت عملی بنانے اور پانی میں کلورین کی مقدار کو پورا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ای ڈی او ہیلتھ سندھ ڈ اکٹر ظفر اعجازنے ایم ڈی واٹر بورڈ کو خط لکھا ہے کہ کراچی میں نگلیریا کے خلاف جامع حکمت عملی بنائی جائے کیونکہ پانی میں کلورین کی مقدارپوری کرناواٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ 20 اپریل کو نگلیریا کے باعث گلستان جوہرکی رہائشی خاتون انتقال کرگئیں لہٰذا سوئمنگ پولز، واٹرپارکس، گھروں سمیت واٹرٹینکس کی جانچ پڑتال کی جائے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ پانی میں کلورین کی کمی کے باعث انسان نگلیریا کا شکار ہوتا ہے لہٰذا اسکے خاتمے کیلئے مناسب بندوبست کیئے جائیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...