کندھ کوٹ:ایپکاملازمین کی مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی ریلی اوردھرنا

0 202

ایپکاملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے تمام محکموں کی تالابندی کرکے ایجوکیشن کمپلیکس سے پریس کلب تک بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاجی ریلی نکالی اوردھرنادیا۔ریلی کی قیادت ایپکاپاکستان کے سیکریٹری جنرل عطاء اللہ کنبھراورضلعی صدر رحمت اللہ چنہ نے کی ۔اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تین روز میں کلرکس کی اپگریڈیشن،ٹائم اسکیل ،سن کوٹہ سمیت دیگرمطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیاگیا توایپکا سندھ کے صدر مرادعلی چاچڑکی قیادت میں وزیراعلیٰ ہاؤس کاگھیراؤ کرکے دمادم دمست قلندرہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکے ملک کے دیگرتین صوبوں میں کلرکس کی تحریک کے بعد مطالبات منظورکرلیئے گئے تاہم سندھ میں ایک سال سے زائد عرصہ گذرجانے کے باوجود ابھی تک مطالبات منظورنہیں ہوئے ،سندھ کے کلرکس کو جائز حقوق نہ دیناملکی وحدت پر حملہ ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2014میں مذاکراتی ٹیم بنانے کے بعد سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی جس پر اب تک عمل نہیں ہوا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...