نوزائیدہ بچوں میں یرقان کا پتہ لگانے والی ایپ تیار

582

یرقان کی وجہ سے بچے کی جان بھی جا سکتی ہے

نوزائیدہ بچوں کی اکثریت یرقان سے متاثر ہوتی ہے جس کا پتہ عام طور پر جلد کی زرد رنگت سے لگایا جاتا ہے لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا اور مرض کی شناخت نہیں ہوپاتی اور اس سے بچہ شدید متاثر ہوسکتا ہے تاہم اب ایسی ایپ تیار کرلی گئی ہیں جس کے ذریعے نوازئیدہ بچوں میں اس مرض کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔

انجینئرز اور ڈاکٹرز کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی یہ ایپ بچوں میں یرقان کی فوری طور پر تشخیص کرتی ہیں جبکہ ایپ کی مدد سے یرقان کی شناخت اتنی معیاری ہے کہ اس سے بچے کے خون کو ٹیسٹ کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ ماہرین کی ٹیم نے 2 سے پانچ دن کے 100 بچوں پر یہ ایپ آزمائی تو اس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ماہرین نے اس ایپ کو بلِی کیم کا نام دیا ہے جس میں فلیش اورکلرکارڈ استعمال کیا جاتا ہے، اس کے لیے ایپ ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں اور ٹیسٹ کے لیے بچے کے پیٹ پر کارڈ رکھ کر اس کی تصویر لی جاتی ہے، یہ جدید ایپ تجزیہ کرکے یرقان کی نہ صرف تشخیص کرتی ہے بلکہ اس کا درجہ بھی بتاتی ہے۔واضح رہے کہ یرقان کو پیلیا بھی کہا جاتا ہے اور اس کی شدت دماغ پر اثرانداز ہوکر بچے کی جان بھی لے سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...