سر میں پانی بھرنے کی بیماری کا علاج ممکن ہے ، ماہرین

3,201

ہر 1لاکھ میں سے ایک بچہ اس مرض کا شکار ہوتا ہے ، حاملہ خواتین کمزوری نہ ہونے دیں، ماہرین

کراچی میں ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ بچوں میں سے ایک بچہ سر میں پانی بھرنے کی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق کچھ بچوں کا سر پیدائشی طور پر پانی سے بھرا ہوتا ہے اور کچھ بچو ں کا پیدائش کے چند ماہ کے بعد سر بڑا ہوجاتا ہے جس پر والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کا فوری طور پر علاج کرائیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں میں سر میں پانی بھر جانے کی بیماری سے بچنے کے لیے والدہ دوران حمل بہتر اور صاف ستھری خوراک استعمال کریں ساتھ ہی کیلشیم اور فولک ایسڈ کا بھی خیال رکھیں تاکہ انہیں کسی قسم کی کمزوری نہ ہوسکے۔ نیورسرجنز کے مطابق کراچی میں ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ بچوں میں سے ایک بچہ سر میں پانی بھرنے کی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے جس کا کراچی کے بڑے اسپتالوں کے شعبہ نیورو سرجری میں مفت علاج ممکن ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...