فروزن گوشت آنتوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے

2,480

اقوام متحدہ کی کینسر کے لیے بنائی گئی بین الاقوامی ریسرچ ایجنسی نے انتباہ دیا ہے کہ پراسیسڈ یعنی فروزن frozen meat گوشت کا استعمال آنتوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے ۔ البتہ آئی اے آر سی نے یہ بات واضح کی ہے کہ اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ گوشت سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے جسم کو لاتعداد غذائی فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ زور اس بات پر دیا گیا ہے کہ تیار شدہ گوشت کا استعمال محدود رکھا جائے ۔ تحقیق دانوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یوں تو سرخ گوشت بھی انسانی صحت کے لیے ضروری ہے البتہ اس کا استعمال کم رکھنا چاہیے اور اس کے ساتھ پھلوں اور سبزیوں کو بھی اپنی روز مرہ کی غذا کا حصہ بنانا چاہیے ۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...