اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی، متعدد فوڈ سنٹرز سیل

220

اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ ریسٹورنٹس اور فوڈ چینز کے خلاف کریک ڈاون کر کے ناقص اور زائد المعیار کھانے فروخت کرنے والے متعدد ریسٹورنٹ سیل کر دئیے گئے۔

ضلعی انتطامیہ کی ٹیمزنے اسلام آباد کے پوش علاقوں ، بلیو ایریا، ایف ایٹ ، سپر مارکیٹ اور شالیمار میں مختلف ریسٹورنٹس اور فوڈ چینز پر چھاپے مارے۔ غیر معیاری کھانوں کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایف ایٹ میں دو ریسٹورنٹ سیل اور دو کو جرمانہ کیا گیا۔ بلیو ایئریا میں سیور فوڈز کو بھی سیل کر دیا گیا جبکہ ایف ایٹ میں واقع حبیبی ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ناقص صفائی اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت پر ایف6 میں واقع مشہور ریسٹورنٹ اور چائے خانے کو سیل کر کے مینجر کو گرفتار کر لیا گیا۔ انتظامیہ نے ہمک ، کرال اور سہالہ کے علاقوں میں بھی آپریشن کرتے ہوئے ناقص صفائی پر دو بیکریاں اور 6 ریسٹورنٹ سیل کر دیئے گئے جبکہ دو ہوٹلز کو جرمانہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے خوف سے متعدد فوڈ سنٹرز کے مالکان غائب ہو گئے جنھیں نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...