فیصل آبا د :بغیر رجسٹریشن کے شادی ہالزبے خوف چلائے جارہے ہیں

184

فیصل آبا د:شادی ہالز حکومت کی جانب سے دس بجے بند کرنے کے قانون سے مبرا ۔ فیصل آبا د میں میرج ہال کی کثیر تعداد ہے جو کہ بغیر رجسٹریشن کے چلائے جا رہے ہیں اور حکومتی کی جانب سے دیئے گئے مقرہ وقت کی بھی پابندی نہیں کررہے ۔ شادی ہالز کی کثیر تعداد فیصل آباد میں بھی ہے لیکن جہاں ہر طرح کے قانون نے سب کچھ ماورا ہے وہا ں یہ شادی ہال مالکان بھی اپنی من مانی کرتے دیکھائی دیتے ہیں غیررجسٹرڈ شادی ہالز کی بھی بھرمار ہے اور اس پر دس بجے ہال بند کرے کے قانون پر عمل نہیں کیا جاتا اور اور ٹائم تک ہالز کھلے رہتے ہیں ناقص کھانے بھی انہی ہالز میں دستیاب ہوتا ہے اس کے علاوہ سیکورٹی کے بھی کوئی انتظامات نہیں ہیں جو کہ کسی بھی نا خوش گوار واقع کو جنم دے سکتے ہیں ہوٹل مالکان کو صرف اپنے پیسوں سے مطلب ہوتا ہے لوگوں کی جان وما ل سے کھیلنا ان کا معمول بن چکا ہے شادی ہال کے باہر سے لوگوں کی موٹر سائیکل کار اور کئی قیمتی گاڑیاں اٹھائی جاتی ہیں جنکی ذمہ داری بھی شادی ہال والے نہیں لیتے اس سب پر کاروئی کون اور کب کرے گا یہ سوال تاحال حل جواب طلب ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...