کراچی : پہلی سالانہ ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد

223

کراچی میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں ایچ ٹی و ی نے باحیثیت میڈیا پارٹنر شرکت کی۔
پہلی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہناتھا کہ دنیا میں ہونے والی موسمی تبدیلی کا اثر پاکستان میں بھی نمودار ہورہا ہے جبکہ شہری علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی زیادہ دیکھی جاسکتی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ہماری کوشش ہونی چاہے کہ موسم کو زیادہ سے زیادہ سے محفوظ بنایاجائے اورجولوگ بھی ماحول کو خراب کریں ان کو ایساکرنے سے روکا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سارے صنعتی ادارے ایسے ہیں جو ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا سمندری گلیشیئر کے پگھلنے کی وجہ سے سمندروں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے کی جس کی مثال سیلاب کی صورت میں سامنے آرہی ہے اس موقع پر شرکاء کا کہناتھا کہ اس قسم کی کانفرس سے ملک میں ماحول کوبہتر کرنے میں مدد ملے گی۔کانفرنس میں ایچ ٹی و ی نے باحیثیت میڈیا پارٹنر شرکت کی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...