فیصل آبا د: حکومت تعلیم کے نام پر کسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دیگی،رانا مشہود

178

فیصل آبا د: صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے نام پر کسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دیگی قانون سازی کا مقصد بچوں کومعیاری اور مناسب فیس میں تعلیم فراہم کرنا ہے۔ فیصل آباد کے گورنمنٹ اسلامیہ گرلز کالج میں میٹرک کے امتحانات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ تعلیم کے نا م پر سیاست اور کاروبار نہیں ہونے دینگے، پرائیویٹ سکولوں کا پانچ سال کا آڈٹ کرایا جائے تو اکیس فیصد تک فیسوں میں اضافہ سامنے آئے گا جس کی شکایات والدین بھی کر چکے ہیں ۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہودکا کہنا تھا کہ تعلیم کے نام پر سیاست کسی صورت نہیں ہونے دینگے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...