ماؤں کی اداسی ،بچوں میں اداسی کا باعث: تحقیق

1,403

ایک تحقیق کے مطابق جو مائیں افسردہ اور اداس یعنی ڈپریشن کا شکار رہتی ہیں انکے بچوں میں بھی افسردگی اور اداسی کے امکانات دگنے ہوتے ہیں۔
ڈپریشن کے علاوہ ایسے بچے مختلف مسائل جیسے معاشرتی تعلقات،شعوراور ذاتی تعلقات میں عدم توازن کا شکار نظر آتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق ،جن بچوں کی ماؤں ڈپریشن کا شکار تھیں اور انکی ہسٹری موجود تھی ان بچوں کے دوست گنے چنے تھے ایسے بچے دیگر لوگوں کے پاس خود کو زیادہ غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ اور انکی سوشل لائف مجموعی طور پر دوسرے بچوں کے مترادف زیادہ منفی ہوتی ہے۔ خاص طور پر ماؤں کا کردار بیٹیوں پر نمایاں اثرات مرتب کرتاہے۔
اسٹڈیز کے مطابق ،ڈپریشن نہ صرف ایک فردبلکہ پورے خاندان پر اثر انداز ہوکراسے کمزور اور مضمحل کردیتاہے۔ ڈپریس ماؤں کے بچے غالباً اپنی ماؤں کے سوشل تعلقات میں مشکلات کی بنا پر متاثر ہوتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...