کینسر اسکینر سے پر خطر آپریشن کی ضرورت کم رہ جاتی ہے

224

اسکیلپل (چھری) کی جگہ اسکینر کا استعمال کئی ہزار مریضوں کو پر خطر سرجری سے بچا سکتا ہے ۔ سر اور گردن کے ٹیومرز کا علاج کیموتھیراپی اور ریڈیو تھیراپی سے کیا جا تا ہے ۔ لیکن بعد میں یہ دیکھنے کے لیے کہ ٹیومر بڑھنا رکا ہے یا نہیں آپریشن ضروری ہوتا ہے ۔انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کی 564شرکاء پر کی گئی تحقیق سے یہ معلوم ہواکہ اسکیننگ کے ذریعے یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ ٹیومر کی کیا صورتحال ہے ، جس کے بعد سرجری کرانے کی ضرورت نہیں رہتی ۔ آپریشن میں تین گھنٹے تک لگ جاتے ہیں اور مریض کو ٹھیک ہونے میں کم از کم ایک ہفتہ لگتا ہے ۔ یہ ایک پر خطر طریقہ ہے کیونکہ اس سے بازو کی کسی رگ کے دب جانے کا خطرہ ہوتا ہے ۔ لہذا کینسر اسکینر کا استعمال ایک محفوظ طریقہ تصور کیا جا رہا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...