ناشتہ کر یں اوردل کے دورے اورامراض قلب سے دور رہیں، طبی تحقیق

274

طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ صبح کا ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ ستائیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ نئی طبی تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان میں دل کے دورے اور امراض قلب کے امکانات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ صبح کے وقت خوراک چھوڑنے سے جسم میں اضافی تناؤ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ناشتہ نہ کرنا موٹاپا ،ذیابطیس،امراض قلب اور فالج کا بنیادی سبب بنتا ہے۔باقاعدگی سے ناشتہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب جیسے مہلک امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ ستائیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ صبح کے وقت ناشتہ موٹاپے سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتہ کرنے سے میٹابولزم کی شرح بڑھ جاتی ہے جس کے باعث نیند کے دوران کیلیوریز جلنے کا سست پڑ جانے والا عمل پھر سے شروع ہوجاتا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...