کراچی: بلڈ بینکوں میں “او” اور “بی” گروپ کا خون نایاب

422

کراچی : خون کی قلت سے سینکڑوں مریضوں کی زندگیاں داؤ پرلگ گئیں
کراچی: تھیلیسیمیا کے 400 بچوں کو فوری طور پر او اور بی گروپ کے خون کی ضرورت

کراچی کے بلڈ بینکوں میں او اور بی گروپ کا خون نہ ہونے کے باعث تھیلیسمیا کے 400 کے قریب بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔

کراچی میں تھیلیسیمیا کے 400 بچوں کو فوری طور پر او اور بی گروپ کے خون کی ضرورت ہے تاہم جب ان بچوں کے اہل خانہ نے شہر کے متعدد بلڈ بینکوں سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ کسی بھی بلڈ بینک میں او اور بی گروپ کا خون موجود نہیں ہے جس کے باعث ان بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انکے علم میں یہ بات نہیں ہے تاہم بلڈ بینک میں خون نہ ہونے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت اور بلڈ بینک انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کریں تاکہ ان مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...