بلوچستان میں انسداد پولیو کی مہم آج دوسرے روز بھی جاری

195

خبیر ایجنسی : انسداد پولیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری
لاہور: سیکیورٹی وجوہات پر انسداد پولیو مہم محدود
بلوچستان کے 29اضلاع میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم آج دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری ہے جبکہ خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا روز ہے ۔دوسری جانب لاہور میں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر انسداد پولیو مہم محدود کردی گئی ہے ۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق انسداد پولیو مہم بلوچستان کے 29 اضلاع میں چلائی جارہی ہے جس کے لئے 6ہزار434موبائل ٹیمیں اور 820مخصوص مراکز پر رضاکار اور صحت کا عملہ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلارہا ہے ۔ کوئٹہ میں انسداد پولیو کی مہم 15دسمبر سے چلائی جائیگی۔ بلوچستان میں رواں سال کے دوران پولیو کے17کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔اسی طرح خیبر ایجنسی میں آج تیسرے روز بھی انسداد پولیومہم جاری ہے۔جس میں ایک لاکھ 42ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔مہم کے لئے 3سوٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر لاہور میں انسداد پولیو مہم محدود کرتے ہوئے 15دسمبر تک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...