کوک اسٹوڈیو سیزن ۹میں امجد صابری کی پرفارمنس

339

کراچی: کوک اسٹوڈیو کا سیزن 9 امجد صابری کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس سیزن میں امجد صابری مرحوم بھی پرفارم کرتے نظر آئیں گے جس میں انہوں نے راحت فتح علی خان کے ہمراہ ‘آج رنگ ہے’ قوالی پڑھی ہے اور امجد صابری کی یہ آخری اسٹوڈیو ریکارڈنگ ہے۔

اس سیزن میں اسٹرنگز کے بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ بطور ایگزیکٹو پروڈیوسرز مختلف طرز کے میوزک ڈائریکٹر کو اس پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے جو مختلف اصناف کی میوزک تیار کریں گے۔ اس میں میوزک انڈسٹری کے بعض ممتاز اور مشہور ناموں میں نوری، شانی ارشد، جعفری زیدی، شیراز اپل، فاخر محمود اور شجاع حیدر شامل ہیں۔

اگرچہ امجد صابری کوک اسٹوڈیو کے پچھلے سیزنز کا حصہ نہیں رہے مگر گزشتہ سال کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 میں عاطف اسلم نے غلام فرید صابری اور مقبول احمد صابری کی پڑھی جانے والی تاجدار حرم کا کلام بطور عقیدت پیش کیا۔ اس کلام کی پیشکش میں امجد صابری نے بھی کوک اسٹوڈیو کی مدد کی تھی۔

تاجدار حرم کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی اور صرف ڈیجیٹل میڈیا پر ہی اسے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد ملاحظہ کرچکے ہیں۔ رواں سال مئی میں ریکارڈنگ کے دوران اپنے قوالی کے متعلق مرحوم امجد صابری نے بتایا “تقریبا 40 سال قبل میرے والد اور نصرت فتح علی خان نے یہ کلام کراچی میں ایک درگاہ پر پڑھا تھا اور اب راحت اور میں اس کو ‘کوک اسٹوڈیو 9 میں’ دوبارہ پڑھ رہے ہیں۔”

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...