فضائی آلودگی پری میچور پیدائش اور مالی اخراجات میں اضافے کی وجہ

208

ایک نئی تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی خصوصاًٹریفک ، فیکٹریوں اور دیگر انڈسٹریل سرگرمیوں کی وجہ سے ہونے والی آلودگی امریکہ میں ہزاروں پری میچور پیدائش کی وجہ بن جاتی ہے ۔ انوائرمنٹل ہیلتھ پرسپیکٹوز کے جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں فضائی آلودگی سے بیمار ہونے والوں کے بارے میں ٹھوس معلومات فراہم کی گئی ہے۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے امریکہ کو چار بلین ڈالرز کا خرچہ اٹھانا پڑا ہے ۔ فضائی آلودگی کے موضوع پر یہ تحقیق نیو یارک یونی ورسٹی کے اسکول آف میڈیسن کے طالب علموں نے کی ۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2010میں امریکہ میں 15,808 پری میچور پیدائشیں ہوئیں ۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہر سال 15ملین بچے پری میچور پیدا ہوتے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...