بچوں کابستر گیلاہونے سے بچانے کے ٹوٹکے

13,347

بڑوں کے مسائل اپنی جگہ لیکن بچوں کے مسائل بھی کم نہیں ہوتے اور اگر بچہ کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہوتو والدین بڑی پریشانی میں مبتلارہتے ہیں۔بچوں کے مختلف مسائل میں سے ایک مسئلہ بچوں کابستر سوتے میں گیلاکرنابھی ہے۔ جس پربچے بہت شرمندہ بھی ہوتے ہیں۔کیونکہ وہ ایساجان بوجھ کر نہیں کرتے بلکہ سوتے میں نادانستہ ان سے ایساہوجاتاہے۔مطالعے کے مطابق لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکے اس مسئلہ کاشکار زیادہ رہتے ہیں۔

وجوہات

*مثانہ کی کمزوری
*ذہنی الجھن اور تناؤ
*گہری نیند
*سوتے میں ڈرنا

گھریلوٹوٹکے

اگر آپکابچہ تین سال بعد بھی بستر پر پیشاب کرتاہے تو اس سلسلے میں آپ اسے ڈانٹنے ڈپٹنے سے گریزکریں۔کیونکہ کچھ چیزیں انسان کے اختیارمیں نہیں ہوتی۔آپ کے سخت رد عمل سے بچہ میں جذباتی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔بچوں کی بہتر ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لئے ضروری ہے کہ آپ انھیں اعتماد دیں۔بچوں کے اس مسئلے کوحل کرنے کے لئے ذیل میں دیئے گئے ٹوٹکوں کے علاوہ کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع بھی کریں۔

۱۔جو بچے بستر پر پیشاب کرتے ہیں انھیں روزانہ دواخروٹ اور بیس گرام کشمش کھلائیں۔دوہفتے تک مسلسل اسکے استعمال سے بچے بستر گیلاکرناچھوڑ دیتے ہیں۔

۲۔بچے کو سوتے وقت شہد ضرور کھلائیں۔شہد کے استعمال سے نیند میں پیشاب نکل جانے کی بیماری دور ہوجاتی ہے۔

۳۔سفید تِل بچوں کے اس مسئلے کے لئے جانے مانے اور مستند سمجھے جاتے ہیں۔تل کے لڈو،تل کی چکی یاپھر تِل کو باریک پیس کر دودھ کے ساتھ بھی کھلاسکتے ہیں۔

۴۔اگر بچہ بستر گیلا کرتاہو تو اس کے لئے چھوہارے بہت مفید ہیں ۔روزانہ رات میں بچے کو چھوہارے ضرور کھلائیں۔ساتھ ساتھ دن میں بھی بچہ کو دوبارچھوہارے کھلائیں۔

۵۔ایک کپ گڑ میں آدھاکپ کالے تِل اور ایک چوتھائی کپ(تِل کاآدھاحصہ) اجوائن ملالیں۔
آدھاچمچ صبح وشام بچے کوکھلانے سے بچے کابستر پر پیشاب کرنابند ہوجائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...