بچوں کی خوراک میں ساگودانہ شامل کرنے کے طریقے

28,811

ہرماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اسکا بچہ صحت مند ہو۔اسمیں کچھ عمل تو موروثی ہوتاہے اور کچھ ہاتھ صحت بخش غذاکابھی ہوتاہے۔اب بچوں کی صحت پہلے جیسے نہیں رہی جس کی وجہ غذا میں ملاوٹ اور آب وہوا میں بڑھتی ہوئی آلودگی ہو سکتی ہے ۔جہاں تک غذا کا تعلق ہے اگر بچوں کو شروع سے ہی ساگودانہ کھلایاجائے تو یقیناً بچوں کی صحت اچھی ہوتی ہے اور ان کا قد بھی بڑھتا ہے۔
سب سے پہلے تو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ بچے کی افزائش کے لئے ساگودانہ کیوں ضروری ہے۔جب ہی تو آپ اسے ان کی خوراک میں شامل کرنے کاسوچیں گے۔
اسمیں موجود کیلشیئم ،فائبر اور آئرن ہڈیوں کی صحت اورلچک کو بہتر بناتاہے۔ اس سے حاصل ہونے والاصحت بخش پروٹین پٹھوں کی مضبوطی کے کام آتاہے۔اسمیں موجود فولک ایسڈ اوروٹامن بی کمپلیکس بچے کی مناسب نشوونماکرتاہے۔ساگودانہ کسی بھی سپلیمنٹ سے زیادہ آپکے بچے کو غذائیت فراہم کرکے بچے کی صحت میں اضافہ کرتاہے۔
اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ بچے کو ساگودانہ کھلایاکیسے جائے کیونکہ بچے اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں اور کوئی بھی صحت بخش غذا اتنی آسانی سے نہیں کھاتے۔لہٰذا انہیں ساگودانہ مندرجہ ذیل طریقوں سے پنا کر کھلائیں :

۱۔ساگودانہ کی کھچڑی

آدھاکپ دال،آدھاکپ چاول اور دوچمچ ساگودانہ ملاکربچوں کے لئے مزیدار کھچڑی تیار کریں۔ مختلف سبزیوں، فرائیڈ پیازیاپھر انکی کسی بھی پسندیدہ چیز کے ساتھ سرو کردیں۔

۲۔کٹلس اورکباب

بچوں کو عام طور پر کٹلس اور کباب بے حد پسند ہوتے ہیں ۔بچوں کے لئے بنائے گئے مختلف قسم کے کٹلس یاکباب کے آمیزے میں پہلے سے ابلاہوا ساگودانہ شامل کرکے مکس کرکے فرائی کرلیں۔

۳۔دلیہ

اس کے علاوہ دلیے میں بھی ساگودانہ شامل کیا جا سکتا ہے ۔اگر میٹھادلیہ ہوتو بچہ کی پسند کے مطابق پھل اوراگرنمکین ہوتوقیمہ وغیرہ شامل کردیں۔

۴۔فلیورڈ دہی

بچوں کی صحت کے لئے دہی ضروری ہے ۔اگر آپ اسمیں ابلاہوا ساگودانہ کسی بھی فلیور کے ساتھ یاخالی ہی ملادیں تو بچہ آرام سے کھالے گا۔

۵۔ڈیزرٹ

ڈیزرٹ چاہے کسی بھی طرح کاہوایسابہت ہی کم ہوتاہے کہ بچے نہ پسند کریں۔لہٰذا آپ چاہے کسی بھی طرح کاڈیزرٹ بچوں کے لئے بنائیں توبناتے وقت دودھ کے ساتھ ہی ساگودانہ بھی اسمیں شامل کردیں۔

۶۔جیلی

بچوں کی پسندیدہ جیلی تو ہرگھر میں بنائی جاتی ہے۔جب آپ جیلی کامکسچر تیارکرلیں۔تو اسمیں دوچمچ ابلاہواساگودانہ بھی ملالیں۔وہ جیلی کے ساتھ ہی جم جائے گاتوبچے آرام سے کھالیں گے۔

۷۔مشروبات

پھلوں کے شیک اورلسی ہربچے کی ضرورت اور پسند ہوتی ہے۔لہٰذا آپ تمام اجزاء کے ساتھ ایک چمچ ابلاہواساگودانہ بھی شامل کریں اور بلینڈ کرکے بچے کوپلادیں۔

نوٹ:ہربار ساگودانہ پکانے سے پہلے اسے دھوکر پہلے سے بھگودیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...