بچوں کی بہتر صحت کے لئے شکرقندی کا استعمال کریں

1,723

ماؤں کے لئے سب سے ضروری ہے بچوں کی اچھی صحت اوربڑھتے ہوئے بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے صحت بخش غذا۔اشتہاری ٹانک ،ڈبہ بند دودھ اورتوانائی فراہم کرنے کادعوٰی کرنے والے پروڈکٹس آپکے بچے کو وہ توانائی نہیں پہنچا پاتے جس کی اسے ضرورت ہے ۔قدرت نے ایسی کئی زبردست غذائیں ہمیں دی ہیں جن سے ہم ذائقہ اور طاقت دونوں حاصل کر سکتے ہیں ۔

شکر قندی سے آپ اپنے بچوں کو وہ غذائیت فراہم کرسکتی ہیں جسکی انھیں ضرورت ہے اور وہ بھی بہت کم پیسوں میں۔ شکرقندی میں موجود نشاستہ،گلوکوز ،وٹامنز اور دیگر معدنی اجزاء بچوں کی مجموعی صحت کی بہتری کیلئے ضروری ہیں۔

شکر قندی سے بچوں کو حاصل ہونے والے فوائد مندرجہ ذیل ہیں :

* سردی سے بچاتی ہے

بچوں کو سردی سے بچانے کے لئے شکرقندی کھلائیں۔یہ خون اور حرارت میں اضافہ کرتی ہے۔نزلہ زکام سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے۔

*صحت مند جسم اوردماغ

یہ دماغ کیلئے فائد ہ مند ہے۔جسم کو طاقت فراہم کرتی ہے۔اگر آپ بچوں کو سردی کے موسم میں روزانہ صرف آدھاکپ شکر قندی کھلادیں تو آئندہ آنے والے دنوں میںآپکا بچہ تندرست وتوانا رہ سکتاہے۔

اس بارے میں جانئے : حمل سے پہلے دُبلا ہونا ضروری ہے

*جسم کو فربہ کرتی ہے

ماؤں کی اکثر یہ شکایت ہوتی ہے کہ انکا بچہ بہت کمزور ہے ایسی مائیں اگر اپنے بچے کو شکر قندی کھلانا شروع کردیں تو انکی یہ شکایت دور ہوسکتی ہے اور انھیں بہت جلدی بچے کے جسم میں فرق محسوس ہونے لگے گا۔

شکرقندی کے استعمال کے طریقے

۱۔ویسے تو عام طورپر گھروں میں شکر قندی کو ابال کراستعمال کیاجاتاہے۔لیکن اسمیں بچوں کو وہ اتنی ذائقہ دار نہیں لگتی ۔اگر آپ شکرقندی کو توے پر بالکل ہلکی آنچ پر رکھ کر اسے ڈھک دیں اور وقفے وقفے سے اسے پلٹتی رہیں تو وہ بہت اچھی طرح بھون جاتی ہے۔آپ اسے چھیل کربچوں کو بآسانی کھلاسکتی ہیں۔
۲۔کھیر بچوں کی پسندیدہ ہوتی ہے۔آپ آدھاکلو دودھ کو پہلے پسی الائچی ڈال کر پکا لیں پھر اسمیں ایک پاؤابلی ہوئی شکر قندی میش کرکے پکنے رکھ دیں۔تھوڑی دیر بعد چینی شامل کریں لیکن ہلکی سی کیونکہ شکر قندی خود بہت میٹھی ہوتی ہے۔آخر میں تھوڑا سا چاول کا آٹا یا گھر میں پسے ایک چمچ چاول شامل کرکے دس منٹ ہلکی آنچ پر پکانے کے بعدبادام پستے سے گارنش کرکے بچوں کو کھلائیں۔
شکر قندی فائدہ مند ضرورہے لیکن ساتھ ساتھ کسی بھی چیز کا اعتدال میں رہ کر استعمال بھی ضروری ہے۔لہٰذا اس بات کا خیال رکھیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...