حمل میں چاق و چوبند رہنے کے ٹوٹکے

21,900

حمل میں چاق و چوبند رہنا آپ اور آپ کے ہونے والے بچے کے لیے محفوظ اور صحت کا باعث ہے۔حمل میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا ماں اور بچے کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے اس طرح وزن میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے،فٹنس میں کمی آتی ہے۔ ذیابیطس کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں اور حمل کے دوران ہونے والی تکالیف میں اضافہ ہوجاتا ہے۔اگر آپ نے حاملہ ہونے سے پہلے بھی کبھی ورزش نہیں کی اور آپ ورزش کرنا نہیں چاہتی تو اس کے علاوہ بھی بہت سی باتیں اپنا کر آپ روز مرہ زندگی میں زیادہ چاق و چوبند رہ سکتی ہیں۔آپ جو کچھ بھی اپنے لیے منتخب کریں اسے بہت دلچسپی کے ساتھ اور مسلسل کریں ۔کچھ لوگ باقاعدہ ورزش کرنا چاہتے ہیں جبکہ دوسرے چاق و چوبند رہنے کے لیے ایسے طریقے اپناتے ہیں جو ان کے معمول کا حصہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ان دونوں چیزوں (ورزش اور دوسرے کام) کو اپنے معمول میں شامل کرسکتے ہیں

پیدل چلیں

روزانہ پیدل چلیں۔ کم سفر کو سواری کے بجائے پیدل چل کر طے کریں۔ یا بس سے ایک اسٹاپ پہلے اتر کر باقی راستہ پیدل چل کر طے کریں۔

سیڑھیاں چڑھیں

سیڑھیاں چڑھنا آپ کی ٹانگوں اور پیٹ کے پٹھوں کو صحت مند بنانے کے لیے زبردست ورزش ہے ۔ اوپر چڑھنے کے لیے لفٹ کے بجائے سیڑھیوں کا انتخاب کیجئے۔اگر آپ بلڈنگ میں بہت اوپر کے فلور پر رہتی ہیں تو لفٹ سے ایک دو فلور پہلے اتر جائیں اور باقی راستہ سیڑھیوں سے چڑھ کر طے کریں۔

اپنا سامان خود اٹھائیں

جب آپ شاپنگ پر جائیں تو اپنا سامان ہاتھوں میں اٹھائیں اس طرح آپ کو اپنے آنے والے بچے کو بھی اٹھانے کی عادت ہوگی۔ جب آپ ہاتھوں سے سامان اوپر تلے رکھ کر اٹھائیں گی تویہ آپ کے پیٹ کے پٹھے پھیلنے سے رو کتا اور کمر کو سیدھا رکھتا ہے۔بہت زیادہ وزن اٹھانے سے گریز کریں۔

بچوں کو اسکول چھوڑنے جائیں

اگر آپ کے اور بھی بچے ہیں اور ان کا اسکول قریب ہے تو انھیں پیدل اسکول چھوڑنے جائیں۔کیوں کہ دوران حمل پیدل چلنابہترین ہے۔اس سے آپ کے جوڑوں کوکو ئی نقصان نہیں پہنچے گا۔اگر وزن بڑھنے کی وجہ سے چلنے میں دقت ہوتی ہے توآہستہ آہستہ قدم اٹھائیں۔چہل قدمی کو اپنا معمول بنانے سے آپ اس کی عادی ہو جائیں گی۔

گھر کے کاموں میں دلچسپی لیں

گھر کے کاموں سے اکثر بے زاری ہوتی ہے ۔اگر گھر کے کاموں کو مشغلے کے طور پر کریں گی تو اس میں دلچسپی پیداہوگی اور آپ سارا دن ایکٹو رہیں گی۔اور یہ آپ کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔

باغبانی کیجئے

کچھ وقت پودوں کی دیکھ بھال ،صفائی اور کٹائی میں گزاریں۔یہ ناصرف ورزش کا بہترین طریقہ ہے بلکہ پودوں سے حاصل ہونے والی آکسیجن آپ اور آپ کے بچے کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔

ہلکی پھلکی ورزش کریں

اگر آپ نے پہلے کبھی ورزش نہیں کی تو اب کریں۔یہ آپ کے لئے صحت مندی کا باعث بنے گی۔ہفتے میں تین دن پندرہ منٹ مسلسل ورزش کریں پھر آہستہ آہستہ بڑھا کر تیس منٹ روزانہ یا ہفتے میں چار دن کردیں۔ایروبک ورزشیں فٹنس کے لئے بہترین ہیں۔اس میں تیزچلنا،انڈورسائیکلنگ،تیراکی اسکے علاوہ یوگا کی وہ ورزشیں جو خاص حمل میں کی جاتی ہیں۔

احتیاط

*ایسی ورزش کرنے سے گریز کیجئے جس میں آپ کے گرنے کا خطرہ ہو۔
*ورزش کرنے سے اگر آپ کو کسی طرح کا درد محسوس ہوتو فوری طور پر اسے ترک کردیں۔
*اگر آپ کو حمل میں کوئی مسئلہ درپیش ہے تو آپ ورزش شروع کرنے سے پہلے اپنی ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔


بچوں میں غصہ ، وجوہات اور بچاؤ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...