نوزائدہ بچوں کی نشونما کے لئے ضروری غذائی اجزاء

4,890

پیدائش کے بعد بچے کی سب سے تیز نشونما پہلے سال میں ہوتی ہے۔اس سال میں بچے کا وزن پیدائش کے وزن سے تین گنا زیادہ ہو جاتا ہے۔اس عرصے میں نوزائدہ بچوں کو جتنی غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے وہ عمر کے کسی اور حصے میں نہیں ہوتی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی چھ ماہ میں بچے کے لئے ماں کا دودھ بہترین ہے جو اسے تمام غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے۔لیکن اگر ماں کا دودھ میسر یہ ہو تو فارمولا دودھ اس کا نعم البدل ہوتا ہے۔

نشونما کے لئے ضروری اجزاء:

بچوں کی نشونماء کے لئے ضروری اجزاء ذیل میں درج کئے جارہے ہیں۔
کیلشیئم:ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے لئے۔
فیٹس:توانائی فراہم کرنے کے لئے،ذہنی نشونماء کے لئے،جلد اور بالوں کو صحت مندر کھنے کے لئے اور انفیکشن سے بچائو کے لئے ۔
فولیٹ:سیلز کی تقسیم میں مددگارہوتا ہے۔
آئرن:خون کے خلیات بنانے اورذہنی نشونماء میں مدد دیتا ہے۔
زنک:سیلز کی نشونما کرتا ہے،انھیں ٹوٹ پھوٹ سے بچانے اور نئے سیلز بنانے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی چھ ماہ میں بچے کے لئے ماں کا دودھ بہترین ہے جو اسے تمام غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے۔لیکن اگر ماں کا دودھ میسر یہ ہو تو فارمولا دودھ اس کا نعم البدل ہوتا ہے۔

وٹامن اے:جلد ،بال ،بینائی اور قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے۔
وٹامن بی۱(تھایامین):غذا کو توانائی میں میں تبدیل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
وٹامن بی ۲(رائبوفلیون)غذا کو توانائی میں تبد یل کرنے کے ساتھ سیلز کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے۔
وٹامن بی ۳(نیاسن):فیٹس اور پروٹین کو استعمال کرتے ہوئے غذا کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے۔
وٹامن بی ۶:دماغ کو قوت بخشتا ہے اور قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔
وٹامن بی۱۲:نروز اور خون کے خلیوں کو صحت مند رکھتا ہے اور ہر خلیے میں ڈی این اے بناتا ہے۔
وٹامن سی:انفیکشن سے بچاتا ہے۔ہڈیوں اور مسلز کی نشونماء کرتا ہے۔زخم بھرنے میں مدد دیتا ہے۔
وٹامن ڈی:جسم کو کیلشیئم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔
وٹامن ای:سیلز کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے اور قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔
۔کاربوہائڈریٹ:دودھ میں موجود لیکٹوس جومٹھاس کی صورت میں ہوتے ہیں ۔
۔منرلز جیسے کیلشیئم اور زنک
۔وٹامنز جن میں وٹامن اے ،بی،سی ،ڈی اور ای شامل ہیں ۔
کچھ فارمولا دودھ میں مزید غذائی اجزاء شامل کرکے ماں کے دودھ کا قریبی نعم البدل بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید جانئے: پروٹین کا حد سے زیادہ استعمال صحت کے لئے مضر

ضروری فیٹی ایسڈ:اے آر اے اور ڈی ایچ اے فیٹی ایسڈبچے کی ذہنی نشونماء اور بینائی کے لئے بہت ضروری ہیں۔یہ قدرتی طور پر ماں کے دودھ میں شامل ہوجاتے ہیں۔
جب ماں انھیں اپنی خوراک میں شامل کرتی ہے۔بہت سے فارمولا دودھ میں بھی انھیں شامل کیا جا رہا ہے لیکن اس بات کا ثبوت ملناذرا مشکل ہے کہ یہ فیٹی ایسڈ بھی بچے کے لئے اسی طرح فائدہ مند ہیں جیسے کے ماں کے دودھ میں موجود فیٹی ایسڈ۔
نیوکلیو ٹائڈس:آر این اے اور ڈی این اے بنانے میں مددگار ہوتے ہیں یہ بھی ماں کے دودھ میں موجود ہوتے ہیں اور فارمولا دودھ میں بھی شامل کئے گئے ہیں ۔
یہ بچے کی قوت مدافعت بڑھاتے ہیں اورنظام ہضم بہتر بناتے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...