بچوں کوخوش رکھنے کے طریقے

13,638

بچہ کامسکرانا والدین کی مسکراہٹ کاسبب بنتا ہے لیکن آج کل سب سے زیادہ مشکل کام بچوں کوخوش اورمطمئن رکھناہے۔بچوں کوسمجھانا اورانھیں ٹھیک طرح سے گائیڈ کرناوالدین کیلئے مشکل ہوتاجارہاہے۔بڑھتی ہوئی ضروریات اورمعاشی مسائل کے باعث والدین کی مصروفیات بھی بڑھتی جارہی ہے ۔جس کے باعث والدین کابچوں کے لئے ٹائم نکالناآسان نہیں رہاہے۔
آج کل بچے اکیلے رہنے کے باعث بوریت محسوس کرتے ہوئے صرف موبائل اورانٹر نیٹ کاسہارالینے پرمجبور ہیں جس سے انکی ذہنی اورجسمانی کارکردگی دونوں ہی متاثر ہوتی ہیں۔اسی لئے آج ہم آپ کوبتانے جارہے ہیں کچھ ایسے طریقے جس سے آپ کابچہ آپ سے ناراض نہیں بلکہ خوش رہے گا۔

۱۔بچے کی رائے کااحترام

اگر بچہ آپ سے کسی موضوع پربات کرتاہے اپنی رائے کااظہارکرتاہے تو آپ کوچاہئے کہ اسے اگنور نہ کریں بلکہ اسکی رائے کااحترام کریں۔وہ بھی الگ ذہن اورسوچ کامالک ہے لیکن یقیناًاسکی رائے اسکی عمر کے مطابق ہی ہوگی۔ اگر آپ اسکی بات نہیں سنیں گے تووہ افسردہ ہوجائے گا۔ اگر آپ اسکی رائے جان کراسکی اصلاح کریں گے تو وہ اسکے لئے زیادہ خوشی کی بات ہوگی بجائے اسکے کہ آپ اسے ڈانٹ کرخاموش کروادیں۔

۲۔گیمز

بچے گیمز کے دیوانے ہوتے ہیں۔کھیل بچے کی ذہنی اورجسمانی صلاحیتوں کوابھارنے کااہم ذریعہ ہیں۔ آجکل مل کرکھیلنے یاگلی محلوں کے بچوں کے ساتھ کھیلنامشکل ہوگیاہے۔اسی وجہ سے بچے گھرمیں اکیلے رہنے کے باعث اداس رہتے ہیں اوربوریت محسوس کرتے ہیں۔آپ انکے لئے ان ڈور گیمز ارینج کریں ایسے گیمز جووہ اکیلے یااپنے بہن بھائیوں کے ساتھ بھی کھیل سکیں یاپھر جب آپکے پاس وقت ہوتو آپ بھی انکے ساتھ کھیل میں حصہ لیں۔اس طرح آپ بھی ایکٹو رہیں گے اوربچہ بھی خوش۔

۳۔پسندیدہ مگر صحت بخش ڈش

بچوں کوکچھ منفرد ڈشز بڑی پسند ہوتی ہیں ۔جنکانام سنتے ہی انکے منہ میں پانی آنے لگتاہے ۔لیکن چونکہ روزانہ باہر سے ایسی اشیاء منگوانامناسب نہیں رہتا اسی لئے آپ اپنے بچے کے لئے گھر پرہی اسکے لئے صحت بخش ڈشز تیار کریں۔جس سے وہ نہ صرف خوش ہوگابلکہ آپ کی بات بھی مانے گا۔ڈشز کی تیاری میں آپ بچے کوبھی اپنے ساتھ شامل کریں تاکہ اس میں مل کرکام کرنے کی بھی صلاحیت اجاگرہو۔

۴۔انعام

بچے کے اچھے کام پراسکی حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے اسے انعام دیں۔ضروری نہیں کہ انعام قیمتی ہوبلکہ انعام میں اسکی ضرورت کی کوئی چیز آپ اسے لاکردیں اس طرح آپکی ذمہ دار ی اوربچے کی خواہش اورضرورت بھی پوری ہوجائے گی۔معصوم بچوں کی خواہشات بھی معصوم ہوتی ہیں۔انھیں اگر آپ انعام کی صورت میں دیں گے تو وہ خوش بھی ہونگے اورآئندہ بھی اچھے کام کریں گے۔

۵۔سیروتفریح

بچے کوگھراوراسکول تک قید نہ کریں بلکہ اسے تفریح کے مواقع بھی فراہم کریں۔ویک اینڈ پر فیملی کے ساتھ کہیں باہرجائیں۔ہفتہ وار نہیں توماہانہ کم از کم بچے کوگھمانے لے کرجائیں اسطرح اسکی شخصیت پراچھااثر پڑے گا۔تفریح کے یادگار لمحات بچے کوخوشی کااحساس دلاتے ہیں۔ بچے کہیں سے بھی گھوم پھرکرآئیں تو کافی دن تک انھی لمحات کویاد کرکے خوش ہوتے رہتے ہیں۔

۶۔سرپرائز

بچے ہوں یابڑے سرپرائز سب کے لئے خوشگوار اثررکھتاہے۔اپنے بچے کومختلف سرپرائز دیں ایسے سرپرائز جوتعمیری ہوں۔اس سے بچہ آپکے قریب بھی آئے گااورآپکی بات کوسمجھے گابھی۔ڈانٹ ڈپٹ یامارپیٹ سے آپ کبھی بھی بچے کوسیدھی راہ پرنہیں لاسکتے اسکے لئے آپ کوایسے پیار بھرے ہتھیاراستعمال کرنے پڑتے ہیں جس سے بچہ خود آپ کی بات سمجھے۔زبردستی کروایاگیاکوئی بھی کام وقتی ہوتاہے بعد میں بچہ پھر اپنی مرضی کرتاہے اسی لئے بچوں کوانکی خوشی کے مطابق ڈیل کرناسیکھیں۔

۷۔پینٹنگ

بچوں کورنگوں سے کھیلنابے حد پسند ہوتاہے ۔پینٹنگ بچوں کے لئے ایک ایسی سرگرمی ہے جوانھیں خوش کرنے کابہت ہی آسان ذریعہ ہے۔مختلف طرح کی پینٹنگ جسمیں تھمب پینٹنگ،برش پینٹنگ،سپرے پینٹنگ ،برش اینڈ ویجیٹیبل امپریشن تکنیک وغیرہ شامل ہیں۔ بچوں کی دلچسپی کاخیال رکھتے ہوئے آپ انھیں پینٹنگ کے مواقع فراہم کریں اورانھیں رنگوں سے آزادی سے کھیلنے دیں۔

مزید جانئے  :تھائرائڈ کا مرض اور دورانِ حمل پڑنے والے اثرات


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...