امتحان کے دنوں میں بچوں کی صحت کا خیال

2,184

امتحان کے دن قریب آتے ہیں تو فکر کی وجہ سے بچے اکثر اپنی غذا سے لا پرواہی برتنے لگتے ہیں۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ وہ بچے بھی جو عام طور پر صحت بخش غذا کھاتے ہیں امتحان کے دنوں میں جنک فوڈ اورچائے اور کوفی پر آجاتے ہیں تاکہ دیر تک جاگ کر پڑھ سکیں۔
امتحان کے دنوں میں بچوں کی غذا کا خاص خیال رکھیں،انکو یہ بات بھی سمجھائیں کہ کونسی غذا ان کے لئے فائدہ مند ہے اور کون سی نہیں ۔اچھی غذاؤں کا استعمال نا صرف صحت بخش ثابت ہوگا بلکہ امتحان میں اچھی کارکردگی کا بھی باعث بنے گا۔

دن کا آغاز صحت بخش ناشتے سے کریں

جو کا دلیہ،خشک میوے ،سوجی کا حریرہ ناشتے کے لئے بہترین ہیں۔جو جسم کوگلوکوز فراہم کرتے ہیں ۔

ہر تھوڑی دیر بعد کچھ کھلائیں:

دن میں تین مرتبہ پیٹ بھر کھانا کھانے سے سستی اور نیند آسکتی ہے،کیونکہ اس طرح خون کا دوران د ماغ کے بجائے معدے کی جانب ہو جاتا ہے۔ہر تھوڑی دیر بعد کم مقدار میں صحت بخش غذا لینے سے انھیں مستقل توانائی حاصل ہوتی رہے گی۔اور اس طرح بچے الرٹ رہیں گے۔ ہر تھوڑی دیر بعد باری باری تازہ پھل، خشک میوے،سوپ،سلاد وغیرہ کھلائیں ۔

ان کی غذا میں پروٹین شامل کریں :

کاربو ہائیڈریٹ جلدی ہضم ہو جاتے ہیں جبکہ پروٹین دیر تک توانائی فراہم کرتے ہیں ۔صبح کے ناشتے میں انڈا،دودھ اور پروٹین سے بھرپور غذائیں شامل کریں،جس سے خون اور دماغ میں امائینو ایسڈ کا لیول بڑھتا ہے۔جس سے نروز کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے اوربچے الرٹ اور ایکٹو رہتے ہیں۔

انھیں پانی پلائیں:

جب بچے کمرے میں سکون سے بیٹھتے ہیں تو انھیں پیاس محسوس نہیں ہوتی اور وہ بہت کم پانی یا دوسرے مشروبات پیتے ہیں۔ پاتااگر بچہ ذ یادہ پانی پینا پسند نہیں کرتا تو اسے پانی کے ساتھ ساتھ تازہ جوس ،دودھ ،لیموں پانی اور گرین ٹی بھی دے سکتے ہیں۔

بہت ذیادہ کیفین سے پرہیز کریں:

امتحان کے دنوں میں بہت ذیادہ مقدار میں کوفی،انرجی ڈرنک ،چائے یاکولا ڈرنک پینے سے بچوں کے دماغ میں خشکی ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے وہ صحیح طرح سو نہیں پاتے۔
بہت ذیادہ شکر اور باہر کی چیزوں سے پرہیز کرائیں:
چاکلیٹ ،کوکیز، بسکٹ اور آئسکریم خون میں شوگر لیول کو تیزی سے بڑھاتے ہیں۔اس کے علاوہ جب بھی پیٹ خالی ہوتا تو اور ذیادہ جنک فوڈ کھانے کا دل چاہتا ہے اس لئے ان چیزوں کا کم سے کم استعمال کرنے دیں تاکہ خون میں شوگر لیول مناسب رہے۔

انھیں ذہنی دباؤ کم کرنے والی غذائیں دیں :

امتحان کے دنوں میں بچے ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں ،اس وقت ان کے جسم میں وٹامن بی کمپلیکس ،وٹامن سی اور زنک کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔اس کمی کو پورا کرنے ا ور اسٹریس کو ختم کرنے کے لئے انھیں براؤن رائس ،انڈے،خشک میوے،تازہ پھل اور سبزیاں کھلائیں۔

ذہنی صلاحیت بڑھانے والی غذا دیں :

ذہنی دباؤ بڑھنے سے دماغ کے سیلز کو نقصان پہنچتا ہے،اس نقصان کو کم کرنے کے لئے جسم کو اینٹی اوکسی ڈنٹ،وٹامن اے،سی اور ای کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ یہ وٹامنز فری ریڈیکلز کو بھی ختم کرتے ہیں ۔

یادداشت بڑھانے والی غذا ئیں دینا نہ بھولیں :

عام طور پر اومیگا تھری فیٹی ایسڈ مچھلی میں پائے جاتے ہیں،جو ذہنی صلاحیت اوریادداشت کو بڑھاتے ہیں ۔ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ مچھلی خاص طور پر سالمن،ہیرنگ اور میکرل کھائیں اگر بچے مچھلی کھانا پسند نہیں کرتے تو ان کی غذا میں کدو کے بیج،تل،کنولا آئل اور سویابین آئل شامل کریں ۔

بچوں کو باہر کی چیزیں نہ کھانے دیں:

امتحان کے دنوں میں ذہنی دباؤ کی وجہ سے قوت مدافعت بھی کم ہو جاتی ہے،جس کی وجہ سے بچے کسی بھی انفیکشن کا شکار ہو سکتے ہیں ۔اس لئے جہاں تک ممکن ہو بچے کو باہر کی چیزیں کھانے سے روکیں اورکبھی ضرورت ہو توکسی صاف ستھری جگہ سے کھانا منگوائیں۔

مزید جانئے :خون کے مختلف امراض اور ان کا علاج


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...