حمل کے دوران 10مثبت سرگر میاں اپنائیں

28,747

جس طرح ہر تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں اسی طرح سوچ بھی دو طرح کی ہوتی ہے ۔ ایک مثبت اور دوسری منفی ۔ خواتین عام طور پر ہر تصویر کو منفی سوچ کے ساتھ دیکھتی ہیں شاید اس ہی لئے ذہنی تناؤ کا شکار زیادہ رہتی ہیں ۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ قدرت کی طرف سے دیئے گئے حمل کے نو مہینے آپکے لئے بڑی نعمت ثابت ہو سکتے ہیں جب آپ ننھے مہمان کا انتظار کر رہی ہوتی ہیں تو اس دوران آپ اپنی نئی زندگی کے لئے نہ صرف بہترین منصوبہ بندی کر سکتی ہیں۔

اگر آپ نے یہ طے کر لیا ہے کہ حمل کے دوران آپ کو فائدہ مند سرگرمیوں میں مشغول رکھنا ہے تو یقین جانئے یہ نو مہینے آپ کو کبھی جھنجھٹ نہیں لگیں گے بلکہ آپ کی ذندگی کے حسین یادگار اور کار آمد دن ثابت ہوں گے

مفید سرگرمیاں

۱۔ تخلیقی صلاحیتیں ابھاریں

یہ ہی تو وہ دن ہوتے ہیں جب سسرال اور شوہر کی طرف سے خواتین کو آرام کرنے کا حق مل جاتا ہے ۔ لہذا آرام کے ساتھ ساتھ آپ ایسے کام بھی انجام دے سکتی ہیں جو آپ کواطمینان اور لطف دیتے ہیں ۔ آپ نہ صرف اپنے بلکہ نئے آنے والے مہمان کے استقبال کے لئے بھی نت نئے انداز کی کڑاہی کر کے خوبسورت لباس تیار کر سکتی ہیں ،اسی طرح باغبانی کر کے تازہ پھل اور سبزیاں اگا سکتی ہیں اس طرح آپ کو گھر میں ہی تازہ سبزیاں اور پھل مل سکیں گے ۔

۲۔ فوٹو گیلری بنائیں

بچے جب بڑے ہوتے ہیں تو اپنے بچپن اور والدین کی پرانی تصویریں بہت خوش ہو کر دیکھتے ہیں اس لئے حمل کے الٹر اساؤنڈ ،گود بھرائی کی تصاویراور نو مہینوں میں ہونے والی تقریبات کی تصاویر کو اپنی تحریر کے ساتھ محفوظ کریں یہ ایک دل چسپ اور بعد میں مزہ دینے والی سر گرمی ہے ۔

۳۔ نئے دوست بنائیں

ہر ماں بننے والی عورت اپنی کیفیات اور جذبات کو دوسری عورت کے ساتھ شئیر کرنا چاہتی ہے اور اس لئے اکثر ماں بننے والی خواتین روٹین چیک اپ کے دوارن کلینک میں نئی دوستیں بناتی ہیں اور ان سے اپنے حالات اور کیفیات بیان کر کے سکون پاتی ہیں ۔ اپنے جذبات کے اظہار کے لئے اس دوستی کو باقاعدہ پروان چڑھائیں ،اپنی نئی سہلیوں کو اپنے گھر بلائیں۔ کچھ ہسپتالوں میں حمل کی حفاظت کے طریقوں پر مبنی پروگرام ترتیب دئے جاتے ہیں ۔ اپنی دوستوں کے ساتھ کاؤنسلنگ سیشن باقاعدگی سے اٹینڈ کریں خاندان کی بزرگ خواتین کے ساتھ وقت گزاریں ۔

۴۔ نیند پوری کریں

اس قت کو قیمتی جان کر جی بھر کر نیند پوری کریں ۔ بچہ کی پیدائش سے پہلے جتنی ہو سکے نیند پوری کریں کیوں کہ بچہ کی پیدائش کے بعد آپ کو چین کی نیند ملنا نا ممکن ہو گا ۔اس لئے حمل کے دوران سب سے اچھی ورزش نیند پوری کرنا ہی ہے

۵۔ شوہر کے ساتھ جذباتی تعلق مستحکم کریں

کچھ خواتینکی شادی کے فوری بعد ہی حمل ٹھہر جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ گھر میں قید ہو کر رہے جاتی ہیں لیکن اپنی سوچ کو تبدیل کریں اور اس وقت کو اپنے شوہر کی قربت حاصل کرنے کا ذریعہ بنائیں ۔ ہنی مون نہ سہی لیکن محبت بڑھانے کے لئے اپنے شوہر کے لئے مزیدار کھانے بنائیں اور شام کے پہر باہر ہلکی پھلکی چہل قدی کے لئے اپنے شوہر کے ساتھ جائیں ۔اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے بچہ کی شاپنگ کریں ۔

۶۔ انرجی بحال کرنے کے طریقے آزمائیں

حمل کے دوران سست اور بے کار بیٹھے رہنے سے آرام نہیں ملے گا بلکہ آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہو سکتی ہیں اس لئے اپنے معالجہ کے مشورے سے آسان ورزش کرنا شروع کر دیں ، وزن کم کرنے ،ڈائٹنگ اور سخت ورزش کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ،آپ سوئمنگ کر سکتی ہیں ایروبکس کر سکتی ہیں اس کے علاوہ صبح کی تازہ ہوا میں چہل قدمی کر سکتی ہیں ۔

۷۔ ہوم میڈ بیوٹی ٹریٹمنٹ کریں

حمل میں وزن بڑھنے کی وجہ سے خواتین بے ڈول نظر آنے لگتی ہیں اس لئے چہرہ اور ہاتھ پاؤں کاخیال رکھنا بھی چھوڑ دیتی ہیں ۔ حمل کے دوران آپ گھر میں ہی کیمیکل سے پاک اشیاء سے مینی کیور ،پیڈی کیور اور فیشل لے کر حسین نظر آ سکتی ہیں اس طرح آپ گھر میں ہی مصروف رہیں گی اور اس بات کی بھی تسلی رہے گی کہ آپ پر استعمال ہونے والا سامان مضر کیمیکل سے پاک ہے ۔

۸۔ مینیو پلاننگ کریں

کچھ خواتین کھانا پکانے سے جی چراتی ہیں اس لئے اپنے لئے بھی صحت بخش کھانے نہیں بنا پاتیں آپ حمل کے دوران صحت بخش کھانے بنانے کے جدید کورس بھی کرسکتی ہیں ۔اس کے علاوہ کتابوں کی مدد سے نیوٹریشن ویلیو چارٹ تیار کر سکتی ہیں تاکہ آپ یہ جان سکیں کہ جو کھانا تیار ہوا ہے اس میں کتنی کیلوریز ہیں ۔ اس طرح آپ نیوٹریشن ویلیو چارٹ کے مطابق مہینے بھر کا مینیو پلان کر سکتی ہیں

۹۔ آرام اور کام میں توازن لائیں

کچھ خواتین حمل کے دوران اپنے سارے کام چھوڑ کر صرف آرام کرتی ہیں جس سے ان کا وزن تیزی سے بڑھنا شروع ہو جاتا ہے اور کچھ خواتین اپنی صحت کو نظر انداز کر کے بس کام ہی کا م میں جت جاتی ہیں جس سے ان کی اور بچہ کی صحت متاثر ہوتی ہے لہذا کام اور آرام میں توازن رکھان ضروری ہے حاملہ خاتون کو کھانے کے فوری بعد مشقت والا کام نہیں کرنا چاہئے اور کسی محنت طلب کام کے فوری بعد کھانا نہیں کھانا چاہئے ۔

۱۰۔ان ڈور پروفیشن اپنائیں

یوں تو حمل کے دوران اپنی ساری سر گرمیاں(ملازمت ) رکھنی چاہئیں لیکن اگر ڈاکٹر آرام کا مشورہ دے تو آرام کے ساتھ ساتھ ان ڈور پروفیشن جیسے بک رویو ، آرٹیکل رائٹنگ ، ہوم میڈ فروزن فوڈ ڈلیوری جیسے کام شروع کئے جا سکتے ہیں ان کاموں میں آپ اپنے شوہر،بہن ،بھائیوں کی مدد لے سکتی ہیں ۔

مزید جانئے :حاملہ خواتین میں ذیابیطس کاخطرہ؛ وجوہات اوربچے پر اثرات


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...