شیرِ خواہ بچوں کے بالوں کی افزائش کے لیے 10 مشورے

2,058

پیدائش کے وقت بچوں کے سرپر گھنے سیاہ بال ہوتے ہیں اور کچھ بچوں کے بہت ہلکے ہوتے ہیں ۔ جو پیدائش کے ساتویں دن اتار دئیے جاتے ہیں ۔ جن بچوں کے یہ بال نہ اتارے جائیں ان کے یہ بال پیدائش کے پہلے چھ مہینوں میں جھڑ جاتے ہیں ۔ ان بالوں کی جگہ نئے بال نکلتے ہیں جن کی ساخت اور رنگت پیدائشی بالوں سے قدرے مختلف ہوتی ہے ۔

بالوں کو جھڑتا یا ہلکا دیکھ کر اکثر والدین پریشان ہوجاتے ہیں۔یہ ایک قدرتی عمل ہے بالکل اسی طرح جیسے دودھ کے دانت ٹوٹتے ہیں پیدائشی بال جھڑ کر نئے نکلتے ہیں ۔ بچوں کے ہر وقت سیدھا لیٹے رہنے کی وجہ سے بھی سر کے بال اڑ جاتے ہیں ۔ بچوں کو ہمیشہ سیدھا سلانے کی ہدایت کی جاتی ہیں لیکن جب وہ جاگ رہے ہوں تو انھیں پیٹ کے بل بھی لٹا یا جاسکتا ہے۔اس طرح لٹانے سے سر پیچھے سے چپٹا ہونے اور گنج پن سے بھی بچے گا ۔

کچھ باتیں آپ کے بچے کے گھنے ، ریشمی بالوں کی افزائش کے لیے کار آمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

1۔بالوں کو سلجھائیں:

بچے زیادہ تر لیٹے رہتے ہیں ان کے بال باریک ہونے کی وجہ سے الجھ جاتے ہیں ۔ اگر ان پر توجہ نہ دی جائے تو بالوں میں گرہیں لگ جاتی ہیں اور پھر انہیں کاٹنا پڑتا ہے ۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ بچے بالوں کو سلجھاکے رکھا جائے۔ بچے کے بالوں کو بہت زیادہ صابن یا شیمپو سے دھونے سے گریز کریں کیونکہ زیادہ دھونے سے بال روکھے ہوجاتے ہیں اور انہیں سلجھانا زیادہ مشکل ہوتا ہے ۔ بچے کے بالوں کو سلجھانے کے لیے نرم برش استعمال کریں اور آرام آرام سے بالوں کو سلجھائیں۔ اس طرح دوران خون بڑھتا ہے اور بالوں کی مضبوطی میں اضافہ کرتا ہے ۔

2۔بے بی شیمپو:

بچوں کے بال زیادہ گندے نہیں ہوتے لیکن سر کو بھی صاف رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے بالوں کی بہتر افزائش کے لیے ہفتے میں صرف ایک دفعہ شیمپو کریں۔بچوں کے لیے ٹئیر فری شیمپو استعمال کریں ۔ عام طور پر بچے شیمپو کا جھاگ کانوں میں جانا پسند نہیں کرتے ۔ اگر شیمپو ٹئیر فری بھی ہے تو اس کے جھاگ آنکھوں اور کانوں میں نہ جانے دیں۔ ہلکی خوشبو والے ہربل شیمپو استعمال کریں ۔ سر کو آہستگی سے مل کر شیمپو کو دھوئیں۔

3۔گھر میں بنایا ہوا کنڈیشنر استعمال کریں:

یوں تو بچوں کے لیے کنڈیشنر کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن اگر ان کے بال بہت زیادہ روکھے اور گھنگریالے ہیں تو آپ گھریلو کنڈیشنر استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ کنڈیشنر بالوں کو چمکدار بنانے کے ساتھ سلجھانے میں بھی مدد دیتا ہے۔
۔شہد اور ذیتون کا تیل برابر کی مقدار میں لے کر اچھی طرح ملائیں۔ بچے کے سر پر لگائیں اور نرمی کے ساتھ انگلی کے پوروں سے مساج کریں پندرہ منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں اور پھر دھو دیں۔
۔پکا ہوا کیلا میش کر کے دو کھانے کے چمچ ذیتون کے تیل اور ایک کھانے کا چمچ شہد کے ساتھ ملائیں اور تھوڑی دہی شامل کر کے اچھی طرح ملائیں ۔ اس پیسٹ کو دس منٹ کے لیے بالوں پر لگائیں اور دھودیں۔

4۔ایلوویرا:

ایلوویرا جلد اور بالوں کے لیے یکساں مفید ہے ۔ اگر آپ کے پاس ایلو ویرا کا پودا موجود ہے تو ایلوویرا کا گودا نکال کر ڈسٹل واٹر کے ساتھ ملائیں ۔ بچے کو نہلانے کے بعد اس مکسچر سے بالوں کو دھوئیں جلد ہی فوائد نظر آئے گا ۔

5۔بالوں کی پروڈکٹس کا تجربہ کر کے دیکھیں:

بچوں کے لیے کسی خاص شیمپو یا تیل استعمال کرنے کے لیے مختلف پروڈکٹس استعمال کر کے دیکھیں تاکہ آپ ایسا شیمپو استعمال کرسکیں جو آپ کے بچے کے لیے بہتر ہے۔ شیمپو کا انتخاب کرنے کے لیے مختلف شیمپو کے ساشے لے لیں اور ہفتے میں ایک دفعہ شیمپو کریں اس طرح آپ اپنے بچے کے لیے موزوں شیمپو منتخب کر سکیں گے۔

6۔ہئیر ڈرائر استعمال نہ کریں:

ہئیر ڈرائر یا کسی بھی قسم کی گرمائی بڑوں کے لیے بھی مفید نہیں پر وقت کی کمی کی وجہ سے ڈرائر کا استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ لیکن بچوں کے لیے وقت کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا اس لیے قدرتی ہوا سے بالوں کا سوکھنا زیادہ بہتر ہے۔ اس طرح بال زیادہ الجھتے بھی نہیں۔

7۔بال کٹوانا:

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ بال جتنے کاٹے جائیں گے اتنا ہی تیزی سے بڑھیں گے لیکن سائنس میں انکا کوئی ثبوت نہیں ملتا لیکن یہ حقیقت ہے کہ بالوں کو صحیح شیپ یا اسٹائل دینے سے بال گھنے اور خوبصورت لگتے ہیں اس لیے بچوں کے بال ضرور کٹوائیں۔
؂

8۔صحت بخش غذا:

صحت بخش غذا بالوں کے لیے بھی ضروری ہے ۔ بچے کو پروٹین سے بھرپور غذا مچھلی ، انڈا پالک دیں ۔ وٹامن ڈی بھی بالوں کے لیے ضروری ہے ۔ شکرقندی ، بادام ،گاجر ، خوبانی کو بچے کی غذا میں شامل کریں ۔ ان چیزوں کو ابال کر اور میش کر کے بچے کو دیں ۔ ذائقہ کے لیے نمک بھی شامل کر سکتے ہیں۔

9۔خشکی کے لیے تیل:

بعض اوقات مسئلہ بالوں کے بجائے سر کی جلد میں ہوتا ہے ۔سر میں ہونے والی خشکی خارش کا باعث بنتی ہے اور بال جھڑنے لگتے ہیں۔بچوں کے بالوں کو باقاعدہ چیک کرتے رہیں۔اگر بچے کے سر میں خشکی ہے تو ہر ایک دن بعد تیل کی مالش کریں ۔ بے بی آئل کا استعمال کریں کیونکہ یہ ہلکا ہوتا ہے۔بالوں کی بہتر نشونما کے لیے اس میں کیسٹر آئل شامل کرلیں ہوسکے تو بادام والا بے بی آئل استعمال کریں۔

10۔ضروری ہدایات:

۔بالوں کو بہت زیادہ کھینچ کر نہ باندھیں۔ کیونکہ اس سے جڑیں کمزور ہوتی ہیں اور بال ٹوٹتے ہیں۔
۔بالوں کی نشونما کے لیے بچے کی غذا میں بہت زیادہ تبدیلی نہ لائیں کیونکہ ہر بچے کے لحاظ سے اسکے بال نشونما پاتے ہیں اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
۔ڈیری پروڈکٹس جیسے دہی بالوں کو صحت مند بناتی ہے کیونکہ ان میں کلشیم کی وافر مقدار ہوتی ہے۔
۔بچوں کو دن میں پانچ گلاس پانی ضرور پلائیں ۔ دن میں ایک دفعہ پھلوں کا رس بھی دیں۔


مزید جانئے: ہارمونز میں عدم توازن کی وجوہات ، علامات اور احتیاط


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...