آٹھ مختلف جسمانی درد کو فورا دور کیجئے

47,352

انسانی جسم میں کہیں بھی درد کی شکایت ہوجائے تو بڑی مشکل ہوجاتی ہے ۔لیکن اس درد کودورکرناآسانی کے ساتھ یہ کام اب آپ کے لئے مشکل نہیں رہے گا۔کیونکہ اب آپ جان لیں گے ایسے طریقے جن کے استعمال سے درد وں سے فوری نجات پاناکوئی بڑی بات نہیں۔

۱۔کمر درد

کمر درد کی شکایت بزرگوں کے ساتھ ساتھ ہرکسی کوہونے لگی ہے ۔اس درد سے نجات کے لئے تربوز کے بیج،صندل سفیداورچھوٹی الائچی ہم وزن پیس کررکھ لیں۔صبح وشام آدھاچمچ لیں تودرد دورہوجائے گا۔

۲۔سردرد

گرمی کی شدت ہویاڈپریشن سردرد ہونے لگتاہے ۔ایک کپ پانی میں پودینہ کی چند پتیاں اورایک چھوٹاٹکڑادارچینی ڈال کردوابال آنے تک پکاکرچھان کرپی لیں۔

۳۔ناک کی ہڈی یاگوشت بڑھنے کی تکلیف

ایک چمچ زیتون کے تیل میں ایک قطرہ کلونجی کاتیل ملاکرایک قطرہ ناک میں ڈالیں۔لیکن ٹھنڈی اشیاء جیسے کیلا،چاول اوردہی وغیرہ سے پرہیز کریں ساتھ ساتھ اجوائن،نیم اورلونگ پانی میں پکاکراسکی اسٹیم لیں آرام آجائے گا۔
مزید جانئے :گھبراہٹ دور کرنے کے ٹوٹکے

۴۔منہ کے چھالوں کی تکلیف

منہ میں اگر چھالے ہوجائیں تو نہایت تکلیف دیتے ہیں۔اسکے لئے ست گلو ۵۰ گرام،تباشیر ۵۰ گرام اورچھوٹی الائچی دس گرام پیس کررکھ لیں۔بچوں کوایک چوتھائی چائے کاچمچ اوربڑوں کوآدھا چمچ دیں۔

۵۔جسمانی درد

صبح اٹھنے پرجسم دکھ رہاہوتاہے توانائی نہیں ہوتی کہ کچھ کیاجاسکے۔دوسے تین چیکو،بادام سات عدد، دوچھوٹی الائچی کے بیج،ایک گلاس دودھ ،تخم بلنگابھیگاہوا ایک چمچ ڈال کربلینڈ کرکے صبح میں پی لیں۔دن بھرکے لئے آپ توانا ہوجائیں گے۔

۶۔بواسیر کادرد

بواسیر کے مریضوں کواس درد سے بڑی تکلیف ہوتی ہے اٹھنابیٹھنامشکل ہوجاتاہے۔دوچمچ دہی میں ایک چمچ ناک کیسر پیس کرملالیں اورنہار منہ کھالیں۔یہ ایک خوراک تین دن تک کھائیں تو آرام آجائے گا۔لیکن بڑاگوشت،گرم مصالحہ اورچاول سے پرہیز لازمی کریں۔

۷۔گردے کادرد

ایک گلاس پانی میں سفید زیرہ ایک چمچ پیس کراورایک لیموں کارس شامل کریں۔گردے میں ہونے والادرد اورباربار بننے والی پتھری دورہوجائے گی۔

۸۔عرق النساء کادرد

ہرمل دانہ جوآرام سے پنسار کے پاس مل جاتاہے وہ لے لیں۔پہلے دن صرف ایک دانہ ،دوسرے دن دو اورتیسرے دن تین دانہ کرتے کرتے چالیسویں دن چالیس دانے تک لے جائیں۔پھراکتالیسویں دن سے روزایک ایک دانہ کم کرتے جائیں اورواپس ایک دانہ پرآجائیں۔

مزید جانئے :گھبراہٹ دور کرنے کے ٹوٹکے


 

تبصرے
Loading...